اپنا ضلع منتخب کریں۔

    OIC: او آئی سی نے ہندوستان کو بنایا شدید تنقید کا نشانہ، اقوام متحدہ سے ایکشن لینے کی اپیل

    او آئی سی نے پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف نازیبا اور اہانت آمیز تبصروں پر ہندوستان کو تنقید کا نشانہ بنایا اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ ہندوستان میں مسلمانوں کو نشانہ بنانے والے طریقوں سے نمٹنے کے لیے ضروری اقدامات کرے۔

    • Share this:
      جملہ 57 ممالک کی متفقہ تنظیم اسلامی تعاون تنظیم (OIC) نے ہندوستان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ او آئی سی مسلم دنیا کی اجتماعی آواز ہپے۔ اس نے بھی پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف نازیبا اور اہانت آمیز تبصروں پر ہندوستان کو تنقید کا نشانہ بنایا اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ ہندوستان میں مسلمانوں کو نشانہ بنانے والے طریقوں سے نمٹنے کے لیے ضروری اقدامات کرے۔

      او آئی سی نے کہا کہ یہ رویہ ہندوستان میں اسلام سے نفرت اور بدسلوکی میں اضافے کے تناظر میں اور مسلمانوں کے خلاف منظم طریقوں اور ان پر پابندیوں کے تناظر میں ہے، خاص طور پر تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی کے فیصلوں کی ایک سیریز کی روشنی میں اسے دیکھا جاسکتا ہے۔ ہندوستانی ریاستوں اور مسلمانوں کی املاک کی مسماری، ان کے خلاف تشدد میں اضافے کے علاوہ یہ عمل ناقابل قبول ہے۔

      مذکورہ مسلم باڈی میں پاکستان بھی شامل ہے۔ جس پر ہندوستان اکثر بی جے پی کے عہدیداروں کے ریمارکس کی مذمت میں او آئی سی کے ایجنڈے میں ہیرا پھیری کا الزام لگاتا ہے۔
      مزید پڑھیں: Remarks on Prophet Muhammad: بی جے پی نے ترجمان نوپور شرما کو کیا سسپنڈ، نوین کمار جندل کو پارٹی سے نکالا

      پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے ٹویٹ کیا کہ بار بار کہا ہے کہ مودی کی قیادت میں ہندوستان مذہبی آزادیوں کو پامال کر رہا ہے اور مسلمانوں پر ظلم کر رہا ہے، دنیا کو نوٹس لینا چاہیے اور ہندوستان کی سخت سرزنش کرنی چاہیے۔
      یہ بھی پڑھئے : J&K Police: ٹی وی آرٹسٹ کے قتل کا جواز پیش کرنے کی کوشش، مقدمہ درج کیا گیا

      او آئی سی نے ہندوستان پر زور دیا کہ وہ ان زیادتیوں کا پختہ طور پر مقابلہ کرے اور ہندوستان میں مسلم کمیونٹی کی حفاظت، سلامتی اور بہبود کو یقینی بنائے اور اس کے حقوق، مذہبی اور ثقافتی شناخت، وقار اور عبادت گاہوں کا تحفظ کرے۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: