ہوم » نیوز » عالمی منظر

پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے ایسے کر دی سعودی شاہ سلمان کی بے عزتی، ٹوئٹر پر جم کر ہوئے ٹرول

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے یہ سوچا بھی نہیں ہو گا کہ اپنی ایک چھوٹی سی غلطی کی وجہ سے وہ دنیا بھر کے لوگوں کی تنقیدوں کی زد میں آ جائیں گے۔

  • Share this:
پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے ایسے کر دی سعودی شاہ سلمان کی بے عزتی، ٹوئٹر پر جم کر ہوئے ٹرول
پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے ایسے کر دی سعودی شاہ سلمان کی بے عزتی، ٹوئٹر پر جم کر ہوئے ٹرول( ٹوئٹر ویڈیو، اسکرین گریب)۔

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے یہ سوچا بھی نہیں ہو گا کہ اپنی ایک چھوٹی سی غلطی کی وجہ سے وہ دنیا بھر کے لوگوں کی تنقیدوں کی زد میں آ جائیں گے۔ دراصل، عمران خان آرگنائزیشن آف اسلامک کنٹریز( او آئی سی) کے اجلاس میں شرکت کے لئے سعودی عرب کے مکہ پہنچے تھے۔ یہاں ان کا خیرمقدم کرنے کے لئے سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز تھے۔ عمران خان اپنی کار سے اترنے کے بعد ان کے پاس پہنچے۔


انہوں نے سعودی شاہ سے ہاتھ ملایا۔ اس کے بعد سعودی شاہ نے ان سے کچھ پوچھا۔ عمران نے اس کا جواب سعودی شاہ کے مترجم کو دیا اور ابھی وہ شاہ کو بتا بھی نہیں پایا تھا کہ عمران نے کیا کہا ، اسی بیچ عمران آگے بڑھ گئے۔


انہوں نے اپنی بات پر نہ تو سعودی شاہ کے ردعمل کا انتظار کیا اور نہ ہی سعودی شاہ کو جاتے ہوئے کوئی مبارکباد دی۔ اس کے بعد سے ہی پاکستان کے وزیر اعظم دنیا بھر کے لوگوں کے نشانے پر ہیں۔ سعودی عرب کے علاوہ پاکستان کے بھی کئی لوگوں نے اس پر اپنا سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔


انٹرنیٹ پر عمران خان کا یہ ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔ ٹوئٹر پر اس سے متعلق دعوے بھی کئے جا رہے ہیں۔ جس میں سے ایک یہ بھی ہے کہ سعودی حکومت عمران خان کے اس رویہ سے ناراض ہے اور اسی کے مدنظر پاکستان کے وزیر اعظم اور سعودی شاہ کے درمیان ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ بھی منسوخ کر دی گئی ہے۔





حالانکہ اس واقعہ کے بعد بھی عمران خان کے اجلاس میں خطاب کرنے سے پہلے وہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملے۔ ایسے میں ٹوئٹر پر کئے جا رہے دعوے صحیح معلوم نہیں ہوتے۔
First published: Jun 06, 2019 09:26 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading