ہوم » نیوز » عالمی منظر

سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک کی شدید تنقید کرنے پر عمان نے مولانا سلمان ندوی کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا

عمان وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہےکہ ہندوستان کے عالم دین سلمان ندوی نے 19 ستمبر کو عمان میں قائم الشریعہ سائنس کالج میں ایک لیکچر کے دوران سلطنت عمان کی پالیسی اور طریقہ کار کے برعکس اسلوب میں بات کی

  • Share this:

عمان : خلیجی ریاست سلطنت عمان نے اپنے ہاں قیام پذیر ہندوستان کے مشہور عالم دین مولانا سلمان حسینی ندوی کو سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک کی توہین پر مبنی شدید تنقید کرنے اور ممنوعہ تنظیموں کی تعریف و توصیف کرنے انہیں فوری طور پر ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق عمان وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہےکہ ہندوستان کے عالم دین سلمان ندوی نے 19 ستمبر کو عمان میں قائم الشریعہ سائنس کالج میں ایک لیکچر کے دوران سلطنت عمان کی پالیسی اور طریقہ کار کے برعکس اسلوب میں بات کی ، جس میں سعودی عرب اور دیگر خلیجی ملکوں کی حکومتوں کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

علاوہ ازیں سلمان ندوی نے سعودی عرب کی اہم شخصیات کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور ایک ممنوعہ تنظیم اور اس کے لیڈروں کی تعریف کی۔

First published: Sep 25, 2017 12:15 PM IST