ہوم » نیوز » عالمی منظر

عمان کے سلطان قابوس بن سعیدکا 79 سال کی عمر میں انتقال، موت سے پہلے مہر بند لفافے میں چھوڑا وصیت نامہ

خلیجی ملک عمان پر پچاس سال تک حکمرانی کرنے والے سلطان قابو س (Qaboos bin Said al Said) کا انتقال ہوگیا ہے۔ وہ اُناسی برس کے تھے ۔عمان کے سرکاری میڈیا نے آج صبح یہ خبر دی ہے۔ تاہم سلطان قابوس بن سعید کی موت کی وجہ نہیں بتائی گئی ہے۔ عمان میں تین دن سوگ منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ عمان کا قومی پرچم چالیس دن تک سرنگوں رہے گا۔

  • Share this:

خلیجی ملک عمان پر پچاس سال تک حکمرانی کرنے والے سلطان قابو س (Qaboos bin Said al Said) کا انتقال ہوگیا ہے۔ وہ اُناسی برس کے تھے ۔عمان کے سرکاری میڈیا نے آج صبح یہ خبر دی ہے۔ تاہم سلطان قابوس بن سعید کی موت کی وجہ نہیں بتائی گئی ہے۔ عمان میں تین دن سوگ منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ عمان کا قومی پرچم چالیس دن تک سرنگوں رہے گا۔ عمان کا شاہی خاندان سلطان قابوس کا جا نشین طے کرنے کے لیے سر جوڑ کر بیٹھ گیا ہے۔بتایا جارہا ہے کہ سلطان قابو س نے مہر بند لفافے میں اپنا وصیت نامہ چھوڑا ہے۔ خلیجی ممالک کے خطے میں لمبے عرصے تک حکمرانی کا ریکارڈ رکھنے والے قابو س کچھ عرصے سے علیل تھے ۔اپنے والد سے بغاوت کرتے ہوئے سن اُنیس سو ستر سے قابو س نے عمان میں حکومتی امور کی باگ ڈور سنبھال لی تھی۔ عمان کو جدید طرز پر ترقی سے ہم آہنگ کرنے میں سلطان قابو س کا کردار اہم سمجھا جاتا رہا ہے۔ ہمسایہ عرب ممالک ، مسلم دنیا اور اسرائیل کے ساتھ بھی قابوس نے دوستانہ تعلقات استوار کر رکھے تھے۔ سعودی عرب اور یمن کے حوثی باغیوں سے سلطان قابوس کے تعلقات کافی بہتر رہے ہیں۔ ایران جوہری معاہدہ کرنے میں سلطان قابو س کے رول کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکے گا ۔


بتادیں کہ وہ 1970 سے مسلسل اس عہدے پر برقرار تھے۔ سلطان کے دفتر نے کہا کہ ان کا طویل علالت کے بعد انتقال ہو گیا۔ ان کے انتقال پر رائل کورٹ کے دیوان نے مرحوم کے انتقال پر تعزیتی پیغام جاری کیا۔

تعزیتی پیغام میں کہا گیا کہ ’’14 ویں جمادى الاول سلطان قابوس بن سعید کا جمعہ کی شب انتقال ہو گیا۔ گزشتہ 50 برسوں میں ایک وسیع نشاۃ ثانیہ کے قیام کے بعد سے انہوں نے 23 جولائی 1970 کو اقتدار سنبھالا تھا۔ اس نشاۃ ثانیہ کے نتیجے میں ایک متوازن خارجہ پالیسی عمل میں آئی جسے پوری دنیا نے احترام کے ساتھ سراہا‘‘۔

sultan qaboos bin said dies know interesting story of how oman new sultan will be selected

رائل کورٹ کے دیوان نے سلطان سعید کی موت پر تین دن کے قومی سوگ کا اعلان کیا۔
First published: Jan 11, 2020 11:50 AM IST