உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    OMG: خاتون نے ایک ساتھ پیدا کئے 5 بچے، اسپتال سے ایک ایک کر گھر لانے میں لگ گئے 2 مہینے

    OMG: خاتون نے ایک ساتھ پیدا کئے 5 بچے، اسپتال سے ایک ایک کر گھر لانے میں لگ گئے 2 مہینے

    OMG: خاتون نے ایک ساتھ پیدا کئے 5 بچے، اسپتال سے ایک ایک کر گھر لانے میں لگ گئے 2 مہینے

    Mother Gave Birth to 5 Children Together : ٹیکساس کی برینڈا ریمونڈو 29 سال کی ہی تھیں جب وہ پانچ بچوں کی ماں بن گئیں ۔ لیکن حیرانی تو اس بات کی رہی کہ حاملہ صرف ایک مرتبہ ہوئی تھی ۔ برینڈا ان نایاب ماوں میں سے ایک ہیں جنہوں نے ایک ساتھ پانچ پانچ بچے پیدا کئے ۔

    • Share this:
      ہر جوڑے کو اپنی زندگی میں بچے کی خواہش ہوتی ہے ۔ ایک یا دو تو ہر کوئی چاہتا ہے ۔ اس جوڑے کی بھی خواہش تھی کہ گھر میں کلکاریاں گونجیں ، لیکن اس خواہش کا ایسا اثر ہوگا انہیں معلوم بھی نہیں تھا ۔ گھر میں اب ایک ساتھ اتنی کلکاریاں گونجتی ہیں کہ پورے محلے میں کہرام مچ جاتا ہے ۔ ٹیکساس کی برینڈا ریمونڈو 29 سال کی ہی تھیں جب وہ پانچ بچوں کی ماں بن گئیں ۔ لیکن حیرانی تو اس بات کی رہی کہ حاملہ صرف ایک مرتبہ ہوئی تھی ۔ برینڈا ان نایاب ماوں میں سے ایک ہیں جنہوں نے ایک ساتھ پانچ پانچ بچے پیدا کئے ۔ ایسے کیس کو کوئنٹوپلیٹس کہتے ہیں ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: 14 سال میں 16 بچوں کی ماں بن گئی خاتون، ابھی مزید بچوں کی چاہت میں بے چین ہے جوڑا


      برینڈا ریمونڈو پہلے سے ہی ماں بننا چاہتی تھیں، مگر کچھ پریشانی تھی ، اس لئے انہوں نے فرٹیلیٹی علاج کروایا ، جس کے بعد انہیں وہ خوشخبری مل گئی ، جس کا انہیں انتظار تھا ۔ وہ ماں بننے والی تھیں ، لیکن اس خوشی کے ساتھ ہی ایسی خبر بھی ملی جس نے انہیں حیران کردیا ۔ برینڈا ایک ساتھ پانچ بچوں کو اپنے رحم میں پال رہی تھیں ۔ زچگی کے وقت یہ خبر اسپتال اسٹاف کیلئے بھی حیران کن تھی ، کیونکہ انہوں نے ایسے کیسیز کم ہی دیکھے تھے ۔ پارک لینڈ میموریل اسپتال کی تاریخ میں اب تک صرف پانچ کوئنٹوپلیٹس کے معاملات سامنے آئے تھے جہاں برینڈا کی زچگی ہوئی ۔



      ایک مرتبہ میں ایک سے زیادہ بچے پیدا ہونے کے معاملہ میں اکثر بچے تھوڑے کمزور ہوجاتے ہیں اور یہاں تو معاملہ ایک ساتھ پانچ بچوں کا تھا ، لہذا پیدائش کے بعد کچھ وقت سبھی بچوں کو انکیوبیٹرس میں گزارنے پڑے ۔ آبائی طور پر میکسیکو کے رہنے والے برینڈا اور ان کے شوہر ایلیزاندرو ہر دن اپنے بچوں کو دیکھنے اور فیڈ کرانے کیلئے اسپتال آتے تھے ۔ پھر انہیں ایک ایک کرکے گھر لایا گیا ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: بریک اپ کے بعد نظر رکھنے کیلئے گرل فرینڈ کے بستر کے نیچے رہنے لگا شخص، پھر ہوا کچھ ایسا، اڑ گیا ہوش!


      سبھی بچے گزشتہ سال 17 مئی کو پیدا ہوئے تھے اور 30 جولائی تک سبھی اپنے گھر پہنچ گئے تھے ۔ سوچئے کیا جسم اور اقتصادی حالت رہی ہوگی والدین کی ۔ غنیمت تھی کہ بچوں کی نانی یعنی برینڈا کی ماں ماریا ایکوسٹا ان کی مدد کیلئے موجود تھیں ۔ دو بچے نانی کے پاس سوتے تھے اور باقی تین کے ساتھ برینڈا اور اس کے شوہر ۔

      برینڈا نے ایک ٹک ٹاک اکاونٹ بنایا ، جہاں وہ کوئنٹوپلیٹس کے طور پر ہیں ۔ پیج پر ڈھائی لاکھ فالوورس کے درمیان وہ پانچ بچوں کے ساتھ اپنے تجربے کو شیئر کرتی رہتی ہیں ، جنہیں تین ملین لائیکس مل چکے ہیں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: