بڑی خبر: امریکہ نے ایغور مسلمانوں پر مظالم معاملہ میں چین کے افسروں پر عائد کی ویزا سے متعلق پابندیاں

امریکہ کی جانب سے چین کے افسروں پر ویزا سے متعلق پابندی عائد کئے جانے کے اعلان سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔

Oct 09, 2019 09:05 AM IST | Updated on: Oct 09, 2019 09:06 AM IST
بڑی خبر: امریکہ نے  ایغور مسلمانوں پر مظالم معاملہ میں چین کے افسروں پر عائد کی ویزا سے متعلق پابندیاں

ڈونالڈ ٹرمپ: فائل فوٹو

واشنگٹن۔ امریکہ نے چین کے صوبہ شنجیانگ میں 10 لاکھ سے زائد مسلمانوں کے ساتھ سفاکانہ اور غیر انسانی برتاؤ کرنے اور انہیں زبردستی حراست میں رکھنے کے معاملے میں چین کی حکومت اور کمیونسٹ پارٹی کے افسران کے خلاف ویزا سے متعلق پابندیا ں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپيو نے منگل کے روز ٹویٹ کر کے یہ اطلاع دی ۔

پومپيو نے ٹویٹ کیا ’’آج میں چینی حکومت اور کمیونسٹ پارٹی کے ان افسروں پر ویزا پابندی عائد کر نے کا اعلان کر رہا ہوں جو صوبہ شنجیانگ میں ایغور ، قاز قی ، یا دیگر مسلمان اقلیتی فرقوں کو قید کر ان کے ساتھ سفاکانہ اور غیر انسانی برتاؤ کرنے کے لئے ذمہ دار ہیں‘‘۔ امریکہ کی جانب سے چین کے افسروں پر ویزا سے متعلق پابندی عائد کئے جانے کے اعلان سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے ۔

واضح رہے کہ امریکہ اور چین کے درمیان تجارتی معاملات پر بات چیت کے لئے دو دن بعد واشنگٹن میں ایک اعلی سطحی مذاکرات شروع ہونے والے ہیں۔

Loading...

Loading...