ہوم » نیوز » عالمی منظر

بنگلہ دیش : ایک سابق ممبر پارلیمنٹ کو پھانسی اور سات دیگر کو عمر قید کی سزا

بنگلہ دیش کی ایک خصوصی عدالت نے 1971 کی جنگ آزادی کے وقت جنگی جرائم کے مرتکب جماعت اسلامی کے ایک سابق ممبر سخاوت حسین کو پھانسی اور سات دیگر کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Aug 11, 2016 12:18 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
بنگلہ دیش : ایک سابق ممبر پارلیمنٹ کو پھانسی اور سات دیگر کو عمر قید کی سزا
علامتی تصویر

ڈھاکہ : بنگلہ دیش کی ایک خصوصی عدالت نے 1971 کی جنگ آزادی کے وقت جنگی جرائم کے مرتکب جماعت اسلامی کے ایک سابق ممبر سخاوت حسین کو پھانسی اور سات دیگر کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ عدالت کے ذریعے آج سزا سنائے جاتے وقت سخاوت حسین اور ایک دیگر ملزم عدالت میں موجود تھا ۔ لیکن چھ دیگر کو ان کی غیر موجودگی میں یہ سزا سنائی گئی۔

سخاوت حسین جماعت اسلامی کی اسٹوڈنٹس یونین کی شاخ ’’اسلامک اسٹوڈنٹس یونین‘‘ کی مرکزی کمیٹی کے رکن تھے۔انہوں نے 1971 میں پاکستان کے خلاف جنگ آزادی کے دوران ایریا کمانڈر کی حیثیت سے پاکستان کی حمایت کی تھی۔ بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے ایک دیگر لیڈر مطیع الرحمان کو جنگی جرائم کے لئے پھانسی دی گئی تھی۔

First published: Aug 11, 2016 12:18 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading