ہوم » نیوز » عالمی منظر

امریکہ میں سب وے ٹرین کے پاس فائرنگ ، ایک کی موت ، تین زخمی

امریکے کے جارجیا میں آج اٹلانٹا اسٹیشن پر سب وے ٹرین کے پاس فائرنگ میں آج ایک مسافر کی موت ہو گئی اور تین دیگر زخمی ہو گئے۔

  • UNI
  • Last Updated: Apr 14, 2017 12:10 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
امریکہ میں سب وے ٹرین کے پاس فائرنگ ، ایک کی موت ، تین زخمی
علامتی تصویر

اٹلانٹا: امریکے کے جارجیا میں آج اٹلانٹا اسٹیشن پر سب وے ٹرین کے پاس فائرنگ میں آج ایک مسافر کی موت ہو گئی اور تین دیگر زخمی ہو گئے۔ پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ اسٹیشن سے روانہ ہونے کے کچھ ہی دیر بعد ایک شخص نے بلیو لائن ٹرین کے قریب فائرنگ کی۔ فائرنگ کے وقت ٹرین چل رہی تھی اور مشتبہ نے مسلسل فائرنگ کی۔

ڈبليوایس بي-ٹی وی نے اٹلانٹا ٹرانزٹ ایجنسی کے حوالے سے بتایا کہ ویسٹ لیک اسٹیشن میں ہونے والی فائرنگ میں ایک مسافر کی موت ہو گئی اور تین دیگر زخمی ہو گئے۔ وہیں اٹلانٹا ٹیلی ویژن اسٹیشن وي جي سي ایل نے عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا کہ حملہ آور کی عمر تقریبا 30 سال کے آس پاس تھی۔

میٹروپولیٹن اٹلانٹا ریپڈ ٹرانزٹ آفیسر (مارٹا) نے اس واقعہ پر کسی بھی قسم کا تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے لیکن ایک بیان جاری کر کے بتایا کہ فائرنگ کے واقعہ کے سلسلے میں ایک مشتبہ کو حراست میں لیا گیا ہے اور اس سے پوچھ گچھ جاری ہی ہے۔ ریلوے اسٹیشن کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔

First published: Apr 14, 2017 12:10 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading