ہوم » نیوز » عالمی منظر

خوفناک ! ایک ماہ کے بچہ کے ساتھ ماں کے 19 سالہ بوائے فرینڈ نے کی ایسی گھنونی حرکت ، جان کر اڑ جائیں گے ہوش

بچے کی پیدائش 25 فروری کو ہوئی تھی ۔ اس کی ماں کے 19 سالہ بوائے فرینڈ نے ہی اس واردات کو انجام دیا ہے ۔

  • Share this:
خوفناک ! ایک ماہ کے بچہ کے ساتھ ماں کے 19 سالہ بوائے فرینڈ نے کی ایسی گھنونی حرکت ، جان کر اڑ جائیں گے ہوش
(Photo Curtsey : Family via Go Fund Me)

ایک ماہ کا بچہ زندگی کیلئے جدوجہد کررہا ہے ۔ ایک ہفتہ پہلے اس معصوم بچے کو گولی ماردی گئی تھی ۔ ارمانی نام کے بچہ کو ہفتہ کی صبح یونیورسٹی اسپتال کی گہری نگرانی والے وارڈ میں لایا گیا تھا ۔ ڈیلی اسٹار کی خبر کے مطابق بچے کی پیدائش 25 فروری کو ہوئی تھی ۔ اطلاعات کے مطابق اس کی ماں کے 19 سالہ بوائے فرینڈ نے ہی اس واردات کو انجام دیا ہے ۔


وہیں اس کے کنبہ کی جانب سے اس کے علاج کے اخراجات کیلئے گو فنڈ می نام سے ایک پیج بنایا گیا ہے ۔ اس واردات میں زخمی ہونے کے بعد سے ہی ارمانی کی حالت سنگین بتائی جارہی ہے ۔ اس کا پھپھڑا زخمی ہوا ہے اور اس کو سانس لینے میں پریشانی ہورہی ہے ۔


ارمانی کی ماں ڈیزی ڈیلاکروز نے بتایا کہ یہ ایک برا خواب ہے ۔ میرا بیٹا یہاں تھا اور اب وہ میرے پاس نہیں ہے ۔ بدھ کی شام تک کنبہ نے میڈیکل ہیلپ کیلئے بنائے گئے پیج کے ذریعہ 8500 ڈالر کی امداد حاصل کرنے کی بات ہی ہے ۔ اس سلسلہ میں پولیس نے بتایا کہ ڈیزی کا بوائے فرینڈ لانس تیلو جونیئر 19 سال کا ہے ۔ اس پر اپنی ماں اور 14 سال کی بہن کو بھی گولی مارنے کا الزام ہے ۔


وہیں ڈیزی ڈیلاکروز نے کہا کہ میں اس پر بہت زیادہ غصہ تھی اور پھر میرا غصہ غم میں بدل گیا  کیونکہ میں اس سے پیار کرتی تھی اور مجھے لگا کہ وہ مجھ سے اور میرے بیٹے سے پیار کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں چار مہینے کی حاملہ تھی ، تب ہم نے ڈیٹنگ شروع کی تھی ۔ حالانکہ وہ ارمانی کا بایولاجیکل باپ تو نہیں تھا ، لیکن اس نے بچے کے باپ کی طرح ہی کام کیا تھا ۔ ڈیزی نے جذباتی ہوتے ہوئے کہا کہ وہ اس کو اپنا کرشماتی بچہ مانتی ہے ۔ اس نے کہا کہ جب میں نے اس کو دیکھا تو مجھے اس سے یکدم پیار ہوگیا ۔ مجھے بتایا گیا تھا کہ میں ماں نہیں بن سکوں گی ، اس لئے جب مجھے پتہ چلا کہ میں حاملہ ہوں تو یہ ایک کرشمہ جیسا تھا ۔


یہ بھی پڑھیں : ۔ 

 شاپنگ کیلئے نہیں تھے پیسے تو خاتون میں دکان میں رکھے 1.30 لاکھ کے سامان کو زبان سے چاٹ لیا ، مچ گیا ہنگامہ

دھوم دھام سے ہوئی تھی شادی ، مگر سہاگ رات سے پہلے موبائل پر آیا بیوی کا پورن ویڈیو اور پھر...

سہاگ رات سے پہلے موبائل پر آیا بیوی کا پورن ویڈیو اور پھر...

سہاگ رات میں بیوی کا گھونگھٹ اٹھاتے ہی دولہا کا اڑگیا ہوش ، کہا : ہائے اللہ یہ کیا ہوگیا ...
First published: Apr 16, 2020 06:04 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading