اپنا ضلع منتخب کریں۔

    بالاکوٹ پر سشما کے دئے بیان پر بولا پاکستان، آخر کار سچائی سامنے آگئی

    وزیرخارجہ سشما سوراج: فائل فوٹو

    وزیرخارجہ سشما سوراج: فائل فوٹو

    بی جے پی کی سینئر لیڈر نے کہام 'فوج کو کہا تھا کہ صرف جیش محمد کے دہشت گرد کیمپوں کو نشانہ بنائے جس نے پلوامہ حملے کی ذمہ داری لی تھی'۔

    • Share this:
      ہندستانی وزیر خارجہ سشما سوراج کے بالاکوٹ پر دئے گئے بیان کے کچھ ہی دیر بعد پاکستان نے اس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ آخر کار سچائی سامنے آگئی۔ سشما سوراج نے جمعرات کو کہا کہ فروری میں پلوامہ دہشت گردانہ حملے کے جواب میں ہندستانی فضائیہ کے ذریعے کئے گئے حملے میں کسی بھی پاکستانی فوجی یا شہری کی موت نہیں ہوئی۔
      سشما سوراج کے اس بیان پر پاکستان سے فورا رد عمل آیا ہے۔ بیان پر ٹویٹ کرتے ہوئے فوج کے ترجمان آصف غفور نے کہا کہ آخر کار سچائی سامنے آگئی۔ امید ہے کہ سرجیکل اسٹرائک 2016، پاکستان کے دو طیاروں کو گرانے اور ایف۔16 کے بارے میں بھی یہی ہوگا۔
      بتادیں کہ جمعرات کو پارٹی کی خاتون کارکنوں کو خطاب کرتے ہوئے سشما سوراج نے کہا کہ پلوامہ حملے کے بعد فوج کو آپریشن کیلئے 'فری ہینڈ' گیا تھا لیکن صاف بتایا گیا تھا کہ حملے میں کسی بھی پاکستانی شہری یا فوجی کو نقصان نہ ہو۔
      بی جے پی کی سینئر لیڈر نے کہام 'فوج کو کہا تھا کہ صرف جیش محمد کے دہشت گرد کیمپوں کو نشانہ بنائے جس نے پلوامہ حملے کی ذمہ داری لی تھی'۔
      First published: