دبئی میں آرٹیفیشیل انٹلی جنس کے ذریعہ دنیا کی پہلی آن لائن فتوی سروس شروع  ، جانیں کیسے کرے گا کام

اب آرٹیفیشیل انٹلی جنس کی مدد سے فتاوے بھی جاری کئے جائیں گے ۔ دبئی میں دنیا کی پہلی آن لائن فتوی سروس شروع ہوئی ہے ۔

Nov 07, 2019 05:54 PM IST | Updated on: Nov 07, 2019 05:54 PM IST
دبئی میں آرٹیفیشیل انٹلی جنس کے ذریعہ دنیا کی پہلی آن لائن فتوی سروس شروع  ، جانیں کیسے کرے گا کام

دبئی میں آرٹیفیشیل انٹلی جنس کے ذریعہ دنیا کی پہلی آن لائن فتوی سروس شروع ۔ علامتی تصویر ۔

اب آرٹیفیشیل انٹلی جنس کی مدد سے فتاوے بھی جاری کئے جائیں گے ۔ دبئی میں دنیا کی پہلی آن لائن فتوی سروس شروع ہوئی ہے ۔ اسلام سے وابستہ قوانین ، مذہبی امور کی معلومات اور فتاوے اب اس نئی تکنیک کے ذریعہ جاری کئے جائیں گے ۔ دبئی میں اس کو ورچوول فتوی کہا جارہا ہے  ۔

فتوی جاری کرنے کی یہ دنیا کی اپنی نوعیت کی پہلی آن لائن سروس ہے ۔ ورچوول افتا ایک مرتبہ میں 205 سوالات کے جوابات دے سکتا ہے ، جن میں نماز سے وابستہ سوالات بھی شامل ہیں ۔ ورچوول افتا فی الحال انگریزی اور عربی زبان میں پوچھے گئے سوالات کے جوابات دے گا ۔ بعد میں دنیا کی کئی دیگر زبانوں کو بھی اس میں شامل کیا جائے گا ۔

Loading...

dubai

ورچول افتا کو جلد ہی وہاٹس ایپ کے ذریعہ شروع کیا جائے گا ۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو باٹ کے ذریعہ فتوی جاری ہونے کا بھی یہ دنیا کا پہلا معاملہ ہوگا ۔ اس کے ڈیٹابیس میں توسیع کرتے ہوئے رمضان ، زکوۃ اور پاک ہونے کے طریقوں کو جوڑا جاسکتا ہے ۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس پر اپنے سوالات بول کر بھی پوچھے جاسکتے ہیں اور اس کا بھی جواب آپ کو تحریری طور پر ہی دیا جائے گا ۔

اس آن لائن فتوی سروس کو دبئی کے اس اسلامک افیئرس اینڈ چیٹریٹیبل ایکٹویٹیز محکمہ نے شروع کیا ہے ۔ دنیا کے کسی کونے سے مسلمان اس سروس کا فائدہ اٹھاسکتے ہیں ۔ جلد ہی یہ ایک ایپ کی شکل میں بھی دستیاب ہوگا ، جس کو گوگل پلے اسٹور سے ڈاون لوڈ کیا جاسکے گا ۔ یہ سروس 24 گھنٹے دستیاب ہوگی ۔

Loading...