Operation Ganga: آج 19 اڑانوں کے ذریعہ 3726 ہندوستانی لوٹیں گے ملک، اب تک 17000 نے چھوڑا یوکرین
Operation Ganga: آج 19 اڑانوں کے ذریعہ 3726 ہندوستانی لوٹیں گے ملک، اب تک 17000 نے چھوڑا یوکرین
Russia-Ukraine Crisis: شہری ہوابازی کے مرکزی وزیر جیوترادتیہ ایم سندھیا نے جمعرات کو کہا کہ بخاریسٹ، سوسیوا، کوسیسے، بوڈاپیسٹ اور Rzeszow سے 19 پروازوں کے ذریعہ جمعرات کو 3726 ہندوستانیوں کو گھر واپس لایا جائے گا ۔
نئی دہلی: شہری ہوابازی کے مرکزی وزیر جیوترادتیہ ایم سندھیا نے جمعرات کو کہا کہ بخاریسٹ، سوسیوا، کوسیسے، بوڈاپیسٹ اور Rzeszow سے 19 پروازوں کے ذریعہ جمعرات کو 3726 ہندوستانیوں کو گھر واپس لایا جائے گا ۔ جیوترادتیہ سندھیا نے ایک ٹویٹ کیا کہ "آپریشن گنگا کے تحت 3726 ہندوستانیوں کو آج بخاریسٹ سے 8 پروازوں، سوسیوا سے 2 پروازوں، کوسیسے سے 1 پرواز، بوڈاپیسٹ سے 5 پروازوں اور Rzeszow سے 3 پروازوں کے ذریعے آج ملک واپس لایا جائے گا ۔"
اس درمیان یوکرین سے ریسکیو ہوکر جمعرات کو دہلی ہوائی اڈے پر پہنچے طلبہ نے ہندوستانی حکومت کا شکریہ ادا کیا ۔ ایک ہندوستانی طالب علم نے کہا کہ ہندوستانی سرکار نے یوکرین میں پھنسے ہندوستانی طلبہ کو نکالنے کیلئے فورا کارروائی کی ۔ ہندوستانی ہونے پر فخر ہے ۔ کیف اور خارکیف میں پھنسے ہندوستانی طلبہ کو جلد سے جلد نکالنے کی ضرورت ہے ۔
— Jyotiraditya M. Scindia (@JM_Scindia) March 3, 2022
جنگ سے متاثرہ یوکرین سے بحفاظت ملک واپسی پر ہندوستانی طلبہ نے اجولا گپتا کا ان کے ماں باپ اور رشتہ داروں نے دہلی ایئرپورٹ پر گرمجوشی سے استقبال کیا۔ اجولا نے اے این آئی کو بتایا کہ میں سرکار سے اپیل کرتی ہوں کہ کیف اور خارکیف میں پھنسے طلبہ کو واپس لایا جائے گا ، کیونکہ وہاں کی صورتحال سینگین ہے ۔ میں یوکرین سے سبھی ہندوستانیوں کو نکالنے کیلئے ہماری سرکار کی کوششوں کی سراہنا کرتی ہیں ۔
وزیر اعظم مودی نے آپریشن گنگا میں ہندوستانی فضائیہ کو بھی شامل کرنے کی ہدایت دی تھی ۔ ہندوستانی فضائیہ اپنے مال بردار اور ٹرانسپورٹ طیاروں سے ریسکیو آپریشن کو انجام دے رہی ہے ۔ خاص طور پر سی 17 گلوب ماسٹر اور آئی ایل 76 طیارہ ایک مرتبہ میں تقریبا 400 مسافروں کے ساتھ طویل مسافت تک اڑان بھرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔
خیال رہے کہ ہندوستانی فضائیہ کے سی 17 گلوب ماسٹر طیارہ نے کابل سے شہریوں اور افسران کو نکالنے میں بڑی مدد کی تھی ، جب طالبان نے افغانستان پر قبضہ کرلیا تھا ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔