آپریشن کاویری کے تحت ہندوستانیوں کا 14واں گروپ سوڈان سے سعودی عرب کے شہر جدہ کے لیے روانہ ہوگیا ہے۔ اس گروپ میں 288 مسافر شامل ہیں۔
وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے ٹوئٹ کیا کہ ہندوستانیوں کا 14واں گروپ آپریشن کاویری کے تحت پورٹ سوڈان سے روانہ ہوا ہے۔ آئی این ایس تیج پر سوار 288 مسافر جدہ کے لیے روانہ ہوئے۔ 365 لوگوں لوگوں کا نیا گروپ ہندوستان لوٹ آیا
بحران سے متاثرہ سوڈان میں پھنسے ہندوستانیوں کو نکالنے کے اپنے آپریشن کے ایک حصے کے طور پر ہفتے کے روز 365 افراد کی تازہ کھیپ کو ہندوستان لایا گیا ہے۔ وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے ٹویٹ کیا کہ آپریشن کاویری کے تحت 365 مسافر ابھی نئی دہلی پہنچے ہیں۔ ہندوستانیوں کی نئی کھیپ کی واپسی ایک دن بعد ہوئی ہے جب 754 لوگ انخلاء مشن کے ایک حصے کے طور پر دو بیچوں میں ہندوستان پہنچے تھے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، 360 افراد کی پہلی کھیپ بدھ کو ایک تجارتی پرواز سے نئی دہلی واپس آئی۔ 246 ہندوستانیوں کی دوسری کھیپ جمعرات کو ہندوستانی فضائیہ کے C17 گلوب ماسٹر طیارے میں ممبئی پہنچی۔ وطن واپس آنے والے ہندوستانیوں کی کل تعداد اب 1,725 ہے۔ ہندوستانیوں کو سعودی عرب کے شہر جدہ سے وطن واپس لایا گیا، جہاں ہندوستان نے انخلاء کے لیے ایک ٹرانزٹ کیمپ قائم کیا تھا۔
آپریشن کاویری کے تحت، ہندوستان اپنے شہریوں کو خرطوم اور دیگر انارکی والے علاقوں سے پورٹ سوڈان لے جارہا ہے، جہاں سے انہیں ہندوستانی فضائیہ کے بھاری بھرکم ٹرانسپورٹ جہاز اور ہندوستانی بحریہ کے جہازوں میں سعودی عرب کے شہر جدہ لے جایا جارہا ہے۔ اس کے بعد جدہ سے ہندوستانیوں کو گلوب ماسٹر یا ہندوستانی فضائیہ کے جہاز سے گھر واپس لایا جارہا ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔