ہوم » نیوز » عالمی منظر

موصل کو داعش کے قبضے سے آزاد کرانے کیلئے آپریشن شروع

بغداد۔ عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے آج کہا کہ دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ ( داعش) سے موصل شہر کو آزاد کرنے کے لئے فوجی کارروائی شروع ہو گئی ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Oct 17, 2016 02:18 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
موصل کو داعش کے قبضے سے آزاد کرانے کیلئے آپریشن شروع
بغداد۔ عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے آج کہا کہ دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ ( داعش) سے موصل شہر کو آزاد کرنے کے لئے فوجی کارروائی شروع ہو گئی ہے۔

بغداد۔  عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے آج کہا کہ دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ ( داعش) سے موصل شہر کو آزاد کرنے کے لئے فوجی کارروائی شروع ہو گئی ہے۔ مسٹر حیدر العبادی نے سرکاری ٹیلی ویژن پر نشر اپنے خطاب میں کہا کہ"فتح کا وقت آ گیا ہے اور موصل کو داعش کے قبضے سے آزاد کرانے کے لئے فوجی کارروائی شروع ہو گئی ہے"۔

انہوں نے کہا کہ"میں اعلان کرتا ہوں کہ الفتح کی اس فوجی کارروائی سے لوگوں کو داعش کے تشدد اور دہشت گردی سے نجات ملے گی"۔


واضح ر ہے کہ موصل عراق کا دوسرا سب سے بڑا شہر ہے جس پر دوبارہ کنٹرول حاصل کرنے کے لئے فوجی مہم کا منصوبہ کئی ماہ سے بنایا جارہا تھا۔ موصل پر جون 2014 سے ہی داعش کا قبضہ بنا ہوا ہے۔ کرد پیشمرگہ اور عراقی سرکاری فوج کی اس کارروائی کو امریکہ کی قیادت والی اتحادی فوج کا تعاون حاصل ہے جو عراق میں داعش کے خلاف لڑ رہی ہے۔

First published: Oct 17, 2016 02:18 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading