ہندوستان کی توجہ جامع، مساوی اور پائیدار ترقی، عالمی غذائی تحفظ اور دیگر متعلقہ مسائل جیسے معاملات پر مرکوز رہے گی۔
سابق سفارت کار انیل تریگنایت کے مطابق اگر ہندوستان روس یوکرین جنگ کو مزید بڑھنے سے روکنے کے لیے ایک فعال بات چیت کرنے والا بن سکتا ہے تو یہ اس کی خارجہ پالیسی کی سب سے بڑی کامیابی ہوسکتی ہے۔
ہندوستان پہلی بار جی 20 (بیس ممالک کے گروپ) کی صدارت سنبھالے گا۔ نئی دہلی مختلف ریاستوں میں 200 سے زیادہ میٹنگوں کے علاوہ اگلے سال ستمبر میں 18ویں جی 20 سربراہی اجلاس کی میزبانی کرے گا۔ انڈونیشیا کے بالی میں 17ویں جی 20 چوٹی کانفرنس کی اختتامی تقریب میں جی 20 کی صدارت وزیر اعظم نریندر مودی کی موجودگی میں ہندوستان کو سونپی گئی۔ جی 20 عالمی جی ڈی پی کا تقریباً 85 فیصد، عالمی تجارت کا 75 فیصد اور دنیا کی تقریباً دو تہائی آبادی کی نمائندگی کرتا ہے۔ لیکن G20 کی سربراہی سے ہندوستان کو کیا حاصل ہوگا؟
ہندوستان ایک سال تک جی 20 کی صدارت سنبھالے گا۔ اس ماہ کے شروع میں ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستان کی G20 صدارت کے لوگو، تھیم اور ویب سائٹ کو بہت دھوم دھام سے لانچ کیا۔ لوگو میں ہندوستانی قومی پرچم کے رنگ ہیں، جس میں ہندوستان کے قومی پھول کے نشان بھی ہیں۔ سابق سفارت کار سفیر پنک رنجن چکرورتی نے نیوز 18 کو بتایا کہ جی 20 کے صدر کی حیثیت ہندوستان کے عالمی قد میں اضافہ ہوگا۔
سابق سفارت کار انیل تریگنایت نے کہا کہ اس کے برعکس اب بھی روس اور یوکرین کے درمیان جاری تنازعہ اور کووڈ۔19 کا خطرہ اب بھی برقرار ہے۔ ہندوستان نے بے مثال عالمی چیلنجوں کے درمیان جی 20 کی صدارت سنبھالی ہے۔ تاہم ’واسودھائیوا کٹمبکم‘ (Vasudhaiva Kutumbakam) کے ساتھ اس کی اصولی پالیسی، امن، ترقی، مذکرات اور سفارت کاری کے نظریات کی پاسداری وہ خصوصیات ہیں، جو کہ جی 20 صدارت کے دوران بھی ہندوستان کے قد کو اونچا کرے گی۔
’’عالمی سیاست افراتفری کا شکار‘‘
سابق سفیر اور ایم ای اے کے ترجمان وشنو پرکاش نے کہا کہ ہندوستان ایک ایسے نازک موڑ پر جی 20 کی صدارت سنبھال رہا ہے جب عالمی سیاست افراتفری کا شکار ہے اور ایک نئی سرد جنگ جیسی صورتحال ہے۔ جیسا کہ وزیر اعظم مودی نے بالی میں کہا کہ موسمیاتی تبدیلی، کووڈ۔19 وبائی بیماری اور یوکرین تنازعہ نے عالمی افراتفری کو جنم دیا ہے۔
ہندوستان کی توجہ جامع، مساوی اور پائیدار ترقی، عالمی غذائی تحفظ اور دیگر متعلقہ مسائل جیسے معاملات پر مرکوز رہے گی۔ پہلی میٹنگ دسمبر کے پہلے ہفتے میں ادے پور میں شیرپا میٹنگ ہوگی۔ جی 20 کا سیکرٹریٹ نہیں ہے لیکن یہ اس گروپ کا صدر ہے جو ایجنڈے کا فیصلہ کرتا ہے۔
سابق سفارت کار انیل تریگنایت کے مطابق اگر ہندوستان روس یوکرین جنگ کو مزید بڑھنے سے روکنے کے لیے ایک فعال بات چیت کرنے والا بن سکتا ہے تو یہ اس کی خارجہ پالیسی کی سب سے بڑی کامیابی ہوسکتی ہے۔
Published by:Mohammad Rahman Pasha
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔