Choose Municipal Ward
    CLICK HERE FOR DETAILED RESULTS
    ہوم » نیوز » عالمی منظر

    کشمیر پر اسلامی تعاون تنظیم کی پھر پاکستان نوازی، کہا، ہندوستان بند کرے زیادتی

    اسلامی تعاون تنظیم ( او آئی سی) نے مسئلہ کشمیر پر پاکستانی موقف کی حمایت کرتے ہوئے ہندوستان سے کہا ہے کہ اسے کشمیر میں فوری طور پر زیادتیاں بند کرنی چاہئیں۔

    • UNI
    • Last Updated: Sep 20, 2016 10:57 PM IST
    • Share this:
    • author image
      NEWS18-Urdu
    کشمیر پر اسلامی تعاون تنظیم کی پھر پاکستان نوازی، کہا، ہندوستان بند کرے زیادتی
    تصویر: انڈین ایکسپریس

    نیویارک۔ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی)نے کشمیر میں فوجی کیمپ پرہلاکت خیز دہشت گردانہ حملے کے بعد اقوام عالم میں یکا و تنہا ہو کر رہ جانے والے پاکستان کی سر پرستی کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ہندستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کشمیر میں’زیادتیوں‘ کا سلسلہ فوری طور پر بند کرے او رمسئلے کو کشمیری عوام کی خواہشات اور اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کیاجا ئے۔ او آئی سی کے سیکریٹری جنرل ایاد امین مدنی نے کشمیر کی صورتحال پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے حکومت ہند پر زور دیا کہ وہاں ’زیادتیاں‘ فوراً بند کی جائیں اور مسئلے کو کشمیری عوام کی خواہشات اور اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کیاجا ئے۔


    تنظیم کے رابطہ گروپ کے اجلاس میں پاکستان کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی تقریر کے بعد انہوں نے مذکور باتیں کہیں۔ ترکی اور آذربائیجان کے وزرائے خارجہ، نائیجر اور سعودی عرب کے سینئر نمائندے بھی شریک تھے۔ سرتاج عزیز نے کہا کہ جبر و تشدد سے کشمیری عوام کے جذبے اور حق خود ارادیت کے لیے ان کی جائز جدوجہد کو دبایا نہیں جاسکتا اور مسئلہ کشمیر کا حل جنوبی ایشیا میں دیر پا امن اور استحکام کے لیے ناگزیر ہے۔ ترک وزیر خارجہ نے حالیہ واقعات کے تناظر میں مسئلہ کشمیر کے حل  پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس مسئلے کا حل جنوبی ایشیا میں امن اور ترقی لانے کے لیے نہایت ضروری ہے۔


    قبل ازیں پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف سے امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری کی ملاقات کے کچھ ہی گھنٹے بعد امریکہ نے ایک بار پھر پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی سرزمین سے فعال اور سرحد پار حملہ کرنے والے دہشت گرد گروہوں کے خلاف اور زیادہ کارروائی کرے جو نہ صرف اس کے بلکہ پڑوسیوں کے لئے بھی خطرہ بنے ہوئے ہیں۔

    First published: Sep 20, 2016 05:52 PM IST
    corona virus btn
    corona virus btn
    Loading