طیارہ حادثے میں اسامہ بن لادن کے کئی اہل خانہ کی موت

سامہ بن لادن کے خاندان کے کئی اراکین کی اس وقت موت ہو گئی جب ان کا پرائیویٹ طیارہ جنوبی انگلینڈ میں لینڈنگ کےوقت حادثے کا شکار ہو گیا ۔

Aug 01, 2015 10:39 PM IST | Updated on: Aug 01, 2015 10:42 PM IST
طیارہ حادثے میں اسامہ بن لادن کے کئی اہل خانہ کی موت

لندن : اسامہ بن لادن کے خاندان کے کئی اراکین کی  اس وقت موت ہو گئی جب ان کا پرائیویٹ طیارہ جنوبی انگلینڈ میں لینڈنگ کےوقت حادثے کا شکار ہو گیا ۔ اٹلی سے آ رہا فینوم 300 جیٹ طیارہ یہاں سے تقریبا 65 کلو میٹر کے فاصلے پر ہیمپشائر کے بلیك بوشے ہوائی اڈہ پر اترنے کی کوشش کے دوران حادثہ کا شکار ہو گیا ۔ حادثے میں طیارے کے پائلٹ سمیت اس پر سوار تمام چار لوگوں کی موت ہو گئی ۔  بلیک بوش ہوائی اڈے کے حکام کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق سہ پہر تین بجے پیش آیا۔ طیارے میں سوار چار افراد مارے گئے۔ ان میں طیارے کا ہواباز اور تین دوسرے شہری شامل ہیں جن کا تعلق بن لادن خاندان سے بتایا جاتا ہے۔

سعودی عرب کے سفیر شہزادہ محمد بن نائف السعود نے سفارت خانے کے سرکاری ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر بن لادن کے خاندان کے تئیں تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔  شہزادہ نے اس حادثے میں ہلاک  ہوئے افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی ۔

سعودی میڈیا نے سوشل میڈیا اور دیگر ویب سائٹ پر اشارہ دیا ہےکہ طیارہحادثہ میں مرنے والوں میں اسامہ بن لادن کی بہن اور سوتیلی ماں شامل ہیں ۔ 'دی گارجین' کی رپورٹ کے مطابق فوری طور پر ان رپورٹوں کی تصدیق ممکن نہیں ہے ، لیکن طیارہ بن لادن کے خاندان کی ملکیت والی ایک کمپنی کے نام رجسٹرڈ ہے ۔ غور طلب ہے کہ 2011 میں امریکی فوج   نے پاکستان میں اسامہ بن لادن کو مار گرایا تھا ۔

Loading...

Loading...