جانیے، فوج پر خرچ کرنے کے معاملے میں INDIA کا کون سا ہے مقام، اسٹاک ہوم پیس ریسرچ انسٹیٹیوٹ کی رپورٹ میں انکشاف
اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (SIPRI) کی رپورٹ کے مطابق امریکہ سب سے زیادہ فوجی خرچ کرنے والا ملک ہے۔ چین دوسرے اور ہندوستان تیسرے نمبر پر ہے۔
تمام بڑے ممالک خود کو اتنا طاقتور بنانا چاہتے ہیں کہ کوئی بھی ان پر حملہ کرنے سے پہلے سو بار سوچے۔ اس دوڑ میں، عالمی فوجی اخراجات تقریباً 2.1 ٹریلین ڈالر (160 لاکھ کروڑ روپے) کی اب تک کی بلند ترین سطح سے تجاوز کر گئے ہیں۔
اسٹاک ہوم: دنیا میں اس وقت مختلف ممالک کے درمیان ایک دوسرے سے زیادہ طاقتور بننے کا مقابلہ جاری ہے۔ تمام بڑے ممالک خود کو اتنا طاقتور بنانا چاہتے ہیں کہ کوئی بھی ان پر حملہ کرنے سے پہلے سو بار سوچے۔ اس دوڑ میں، عالمی فوجی اخراجات تقریباً 2.1 ٹریلین ڈالر (160 لاکھ کروڑ روپے) کی اب تک کی بلند ترین سطح سے تجاوز کر گئے ہیں۔
اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (SIPRI) کی رپورٹ کے مطابق امریکہ سب سے زیادہ فوجی خرچ کرنے والا ملک ہے۔ چین دوسرے اور ہندوستان تیسرے نمبر پر ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ چین کے فوجی اخراجات ہندوستان کے مقابلے میں تقریباً چار گنا زیادہ ہیں۔ امریکہ، چین، ہندوستان، برطانیہ اور روس 2021 میں سب سے زیادہ فوجی اخراجات کرنے والے پانچ ممالک تھے۔ ان پانچ ممالک کے کل فوجی اخراجات عالمی فوجی اخراجات کا 62 فیصد ہیں۔ 2021 میں کورونا وبا کے باوجود عالمی فوجی اخراجات 0.7 فیصد بڑھ کر 2.1 ٹریلین ڈالر ہو گئے۔ چین کے فوجی اخراجات میں 2020 کے مقابلے میں 4.7 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
2012 کے مقابلے میں چین کے دفاعی اخراجات میں 72 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ہندوستان کے فوجی اخراجات میں پچھلے سال کے مقابلے میں 0.9 فیصد اضافہ ہوا۔ ہندوستان کے دفاعی اخراجات 2012 کے مقابلے میں 33 فیصد زیادہ تھے۔ برطانیہ کے دفاعی اخراجات میں تین فیصد اضافہ ہوا۔ روس نے 2021 میں فوجی اخراجات میں 2.9 فیصد اضافہ کیا۔ امریکہ کے فوجی اخراجات میں پچھلے سال کے مقابلے میں 1.4 فیصد کمی آئی ہے۔ ایس آئی پی آر آئی کے ملٹری ایکسپینڈیچر اینڈ آرمز پروڈکشن پروگرام کے سینئر محقق ڈاکٹر ڈیاگو لوپس دا سلوا نے کہا کہ کورونا وبا کی وجہ سے عالمی معیشت کساد بازاری کے باوجود فوجی اخراجات ریکارڈ سطح پر پہنچ گئے۔
سب سے زیادہ فوجی خرچ کرنے والے ملک
1. امریکی فوجی اخراجات - 801 بلین امریکی ڈالر (تقریباً 61 لاکھ کروڑ روپے)
2. چین کے فوجی اخراجات - 293 بلین امریکی ڈالر (تقریباً 22 لاکھ کروڑ)
3. ہندوستان کے فوجی اخراجات - 76.6 بلین امریکی ڈالر (تقریباً پانچ لاکھ 87 ہزار کروڑ)
4. برطانیہ کے فوجی اخراجات - 68.4 بلین ڈالر (تقریباً پانچ لاکھ 24 ہزار کروڑ)
5. روس کے فوجی اخراجات - 65.9 بلین امریکی ڈالر (تقریباً پانچ لاکھ پانچ ہزار کروڑ روپے)
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔