உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جیش نے 5 فروری کو دی تھی ہندوستان کو دہلانے کی دھمکی، سنئے آڈیو

    جموں وکشمیر کے پلوامہ میں سی آر پی ایف کے جوانوں پر ہوئے حملے نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ وہیں نیوز 18 کے ہاتھ ایک آڈیو کلپ لگی ہے۔

    • Share this:
      جموں وکشمیر کے پلوامہ میں سی آر پی ایف کے جوانوں پر ہوئے حملے نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ اس حملے کی ذمہ داری دہشت گرد تنظیم جیش محمد نے لی ہے۔ جیش کے اس حملہ کے بعد ملک کے سیکورٹی نظام پر سوال اٹھنے شروع ہو گئے ہیں۔

      وہیں نیوز 18 کے ہاتھ ایک آڈیو کلپ لگی ہے۔ یہ آڈیوکلپ 5 فروری کو پاکستان میں ہوئے ’یوم کشمیر‘ پروگرام کی بتائی جا رہی ہے۔ 5 فروری کو پاکستان میں متعدد دہشت گرد تنظیموں اور سیاسی جماعتوں نے مل کر ’یوم کشمیر‘ منایا تھا۔ اس موقع پر جیش محمد کا ایک دہشت گرد سرےعام ہندوستان کو دہلانے کی دھمکی دے رہا ہے۔

      آڈیو کلپ میں جس دہشت گرد کی آواز سنائی دے رہی ہے اسے جیش محمد سرغنہ مسعود اظہر کا قریبی بتایا جا رہا ہے۔ دہشت گرد کہہ رہا ہے کہ جیش محمد کی لڑائی صرف کشمیر تک نہیں رہے گی بلکہ دہلی اور گجرات تک جائےگی۔

      پلوامہ میں دہشت گرد حملہ کو انجام دینے والا ایک مقامی دہشت گرد بتایا جا رہا ہے۔ اس کا نام عادل عرف وقاص کمانڈو ہے۔ جیش محمد کے ترجمان نے مقامی نیوز ایجنسی کو دئے گئے ایک بیان میں اس کی جانکاری دی۔ ان کے مطابق، عادل پلوامہ کے گنڈئی باغ کا رہنے والا ہے۔ اس کی ایک تصویر بھی سامنے آئی ہے۔ اس میں اسے جیش محمد کا کمانڈربتا یا جارہا ہے اور لکھا، 'گن رکھا ہے اپنے لہو کا ہر قطرہ ہم نے، نہ بخشو ہمارے شہید ہمیں، جو ہم نے تم کو ایک۔ایک قطرہ گنوایا نہیں ۔ زاہد بن طلحہ'۔
      First published: