ہوم » نیوز » عالمی منظر

اٹلی میں کورونا سے اب تک 10ہزار779 افراد ہلاک، پاکستان میں ایک دن میں 4 ہلاکتیں، مجموعی تعداد 16

عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ -19) سے بری طرح متاثر اٹلی میں اس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 10ہزار779 ہو گئی ہے جبکہ 97ہزار689 لوگ اس سے متاثر ہوئے ہیں۔

  • UNI
  • Last Updated: Mar 30, 2020 11:32 AM IST
  • Share this:
اٹلی میں کورونا سے اب تک 10ہزار779 افراد ہلاک، پاکستان میں ایک دن میں 4 ہلاکتیں، مجموعی تعداد 16
علامتی تصویر

روم۔ عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ -19) سے بری طرح متاثر اٹلی میں اس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 10ہزار779 ہو گئی ہے جبکہ 97ہزار689 لوگ اس سے متاثر ہوئے ہیں۔ اٹلی کے سویلین سیکورٹی ڈپارٹمنٹ کی جانب سے اتوار کو جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے 756 افراد کی موت ہوئی ہے۔ تاہم ہفتہ کے مقابلہ میں اتوار کو کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد میں کچھ کمی آئی ہے۔


مذکورہ محکمہ کے سربراہ اینجیلو بورےلی کے مطابق اتوار کو اٹلی میں کورونا وائرس کے تین ہزار سے زیادہ نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس سے اب تک کل متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 97ہزار689 ہو گئی ہے۔ ان متاثرین میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جن کی اس وبا سے موت ہو چکی ہے یا جو بالکل ٹھیک ہو چکے ہیں۔ کورونا وائرس سے متاثر 42ہزار 558 لوگوں کو علاج کے لئے گھروں میں ہی قرنطینہ کیا گیا ہے جبکہ 27ہزار386 لوگوں کو اسپتال میں داخل کیا گیا ہے جن میں سے 3906 افراد کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔


علامتی تصویر


اٹلی میں اب تک کورونا وائرس کے 13030 مریض بالکل ٹھیک ہو چکے ہیں اور انہیں اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔ خیال رہے کہ اٹلی میں 21 فروری کو کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا۔ قابل غور ہے کہ اٹلی کا صوبہ لومبارڈی اس وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہے۔

وہیں، دنیا بھر پھیل چکے جان لیوا کورونا وائرس کا پاکستان میں بھی تیزی سے پھیلاو جاری ہے اور ایک دن میں 4 متاثرین دم توڑ گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 16 جبکہ متاثرین کی تعداد 1593 ہوگئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ٹوئٹر پر کورونا وائرس کے باعث مزید ایک ہلاکت کی تصدیق کی جبکہ صوبے میں متاثرین کی تعداد 593 تک پہنچنے کی بھی تصدیق کی۔

کورونا وائرس سے ایک ہی دن میں سندھ میں 2، خیبر پختونخوا اور پنجاب میں ایک،ایک متاثرہ مریض توڑ گیا جس کے بعد پاکستان میں وائرس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 16 ہوگئی۔
First published: Mar 30, 2020 11:32 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading