உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    100سے زائد سینما گھروں اور بڑے شہروں میں اسکرین پر دکھائی جائے گی کوئن الزبتھ کی آخری رسومات

    100سے زائد سینما گھروں اور بڑے شہروں میں اسکرین پر دکھائی جائے گی کوئن الزبتھ کی آخری رسومات.

    100سے زائد سینما گھروں اور بڑے شہروں میں اسکرین پر دکھائی جائے گی کوئن الزبتھ کی آخری رسومات.

    UK Queen Funeral: برٹش سینما ایسوسی ایشن نے جمعرات کو کہا کہ ملکہ کی آخری رسومات سنیما گھروں میں ایک سے زیادہ اسکرینوں پر مفت عوامی داخلے کے ساتھ دکھائی جائیں گی۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Goa Velha | Chennai | Bangalore
    • Share this:
      UK Queen Funeral:برطانیہ کی آنجہانی ملکہ الزبتھ دوم کی سرکاری طور پر آخری رسومات 19 ستمبر کو لندن کے ویسٹ منسٹر ایبے میں کیا جائے گا۔ اس سے پہلے برطانوی حکومت نے ہفتہ کو کہا کہ ملکہ الزبتھ کی سرکاری آخری رسومات برطانیہ بھر میں تقریباً 125 سینما گھروں میں دکھائی جائے گی، جب کہ اس موقع پر منعقدہ تقریب کو دیکھنے کے لئے پارک، چوک اور گرجاگھروں میں بڑے اسکرین لگائے جائیں گے۔

      برطانیہ کے محکمہ ثقافت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ویسٹ منسٹر ایبے میں جنازے اور لندن بھر میں اس سے متعلق جلوس بھی بی بی سی، آئی ٹی وی اور اسکائی ٹیلی ویژن پر براہ راست دکھائے جائیں گے۔ برطانیہ کی طویل ترین حکمرانی کرنے والی ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات میں صدور، وزرائے اعظم اور شاہی خاندان کے افراد کی شرکت متوقع ہے۔ ملکہ کا انتقال 8 ستمبر کو اسکاٹ لینڈ کے بالمورل کیسل میں ہوا۔ وہ 96 برس کی تھیں۔

      حکومت نے آخری رسومات کے لئے پیر 19 ستمبر کو سرکاری عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ مانا جارہا ہے کہ حال کے برطانوی تاریخ کے دیگر سربراہی پروگرام، جس میں 1997 میں شہزادی ڈائنا کی آخری رسومات، 2012 میں لندن اولمپک اور شاہی شادیاں شامل ہیں، اس کے مقابلے اس پروگرام میں سب سے زیادہ لوگوں کی آمد متوقع ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کے تاج کا کوہ نور آخر کس کا تھا؟ اوڈیشہ کی تنظیم نےکہی یہ بڑی بات!

      یہ بھی پڑھیں:
      امریکی صدر بائیڈن نے کہا-کمیونٹیز کے خلاف نفرت انگیز جرائم کو جگہ نہیں، ٹرمپ نے دیایہ نعرہ

      برٹش سینما ایسوسی ایشن نے جمعرات کو کہا کہ ملکہ کی آخری رسومات سنیما گھروں میں ایک سے زیادہ اسکرینوں پر مفت عوامی داخلے کے ساتھ دکھائی جائیں گی۔ اس ہفتے لاکھوں لوگ الزبتھ کے تابوت کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے گھنٹوں قطار میں کھڑے رہے۔ لوگوں کی بڑی تعداد پارلیمنٹ کے ویسٹ منسٹر ہال میں ملکہ کو آخری خراج عقیدت پیش کرنا چاہتی ہے، جہاں ان کا تابوت رکھا گیا ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: