ہوم » نیوز » عالمی منظر

یمن میں 5 ہزار سے زائد معصوم بچے جاں بحق: اقوام متحدہ

صنعا۔ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ یمن میں جاری تنازع کے نتیجے میں اب تک 5ہزار سے زائد بچے مارے جا چکے ہیں جبکہ 4لاکھ کے قریب خوراک کی شدید کمی کا شکار ہیں ۔

  • UNI
  • Last Updated: Jan 17, 2018 01:33 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
یمن میں 5 ہزار سے زائد معصوم بچے جاں بحق: اقوام متحدہ
فائل فوٹو

صنعا۔ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ یمن میں جاری تنازع کے نتیجے میں اب تک 5ہزار سے زائد بچے مارے جا چکے ہیں جبکہ 4لاکھ کے قریب خوراک کی شدید کمی کا شکار ہیں ۔ اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسف کا کہنا ہے کہ یمن میں جاری تنازع کے نتیجے میں اب تک ہزاروں بچے مارے جا چکے ہیں جبکہ لاکھوں بچے خوراک کی شدید کمی کا شکار ہیں ۔


ایک رپورٹ میں ادارے کا کہنا تھا کہ تنازع کے نتیجے میں شورش زدہ ملک میں بیس لاکھ کے قریب بچے اسکول نہیں جا پا رہے جبکہ کئی برسوں سے جاری تشدد اور جنگ کے نتیجے میں بچے نہ صرف خوف میں مبتلا ہیں بلکہ وہ مختلف بیماریوں، غربت اور خوراک کی کمی کا بھی شکار ہیں ۔


First published: Jan 17, 2018 01:33 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading