آکسفورڈ یونیورسٹی نے ملالہ یوسفزئی کو اعزازی فیلو شپ سے نوازا، والد نے کہی یہ بڑی بات

آکسفورڈ یونیورسٹی نے ملالہ یوسفزئی کو اعزازی فیلو شپ سے نوازا، والد نے کہی یہ بڑی بات (Credit/Twitter/@OxfordPakistan)

آکسفورڈ یونیورسٹی نے ملالہ یوسفزئی کو اعزازی فیلو شپ سے نوازا، والد نے کہی یہ بڑی بات (Credit/Twitter/@OxfordPakistan)

سب سے کم عمر نوبل انعام یافتہ اور لڑکیوں کی تعلیم کیلئے کام کرنے والی پاکستانی کارکن ملالہ یوسفزئی کو آکسفورڈ یونیورسٹی کے لینکر کالج نے اعزازی فیلو شپ دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ملالہ یہ اعزاز حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی بن گئی ہیں۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • London
  • Share this:
    لندن : سب سے کم عمر نوبل انعام یافتہ اور لڑکیوں کی تعلیم کیلئے کام کرنے والی پاکستانی کارکن ملالہ یوسفزئی کو آکسفورڈ یونیورسٹی کے لینکر کالج نے اعزازی فیلو شپ دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ملالہ یہ اعزاز حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی بن گئی ہیں۔ اس کا اعلان آکسفورڈ پاکستان پروگرام (او پی پی) نے کیا ہے۔ ملالہ کو یہ اعزاز ایک تقریب میں دیا گیا۔ نوبل انعام یافتہ سر پال نرس اور جنوبی افریقہ کی قومی اسمبلی کے پہلے اسپیکر ڈاکٹر فرین گین والا کو بھی کالج کی طرف سے یہ اعزازی فیلو شپ دی گئی ہے۔



    اس دوران ملالہ نے لینکر کالج میں اپنے دوستوں سے ملاقات کی یاد تازہ کی اور او پی پی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس پارٹنر شپ سے پاکستانی طلبہ کی زندگیوں میں کافی تبدیلی آرہی ہے ۔ پرنسپل ڈاکٹر نک براؤن نے ملالہ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملالہ کو خواتین کی تعلیم کی حمایت میں اپنے غیر معمولی کام کیلئے پوری دنیا میں جانا جاتا ہے۔

    دوسری جانب ملالہ کے والد ضیاء الدین یوسفزئی نے کہا کہ میری بیٹی کو یہ اعزاز ملنا فخر کی بات ہے۔ ملالہ کو یہ اعزاز ملنے پر میں ان کے چہرے پر خوشی دیکھ سکتا تھا۔ ایک قابل فخر باپ کے طور پر میں اپنی بیٹی کیلئے بہت خوش ہوں۔

    یہ بھی پڑھئے: افغانستان میں جس ہیلی کاپٹر سے برسائی گئی تھی گولیاں، اسی کو جوڑے نے بنالیا گھر، بیت الخلا اور کمرے کی بھی ہے سہولت


    یہ بھی پڑھئے: سوڈان میں عید کے پیش نظر جنگ بندی کی اپیل، خرطوم میں لڑائی اب بھی جاری، 300 سے زائد افراد ہلاک



    انہوں نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ ملالہ اس موقع کو اپنے کام کو آگے بڑھانے اور لڑکیوں کے لئے تعلیم تک رسائی کو درپیش چیلنجوں کا حل تلاش کرنے کے لئے دوسروں کے ساتھ تعاون کرنے کے لئے استعمال کریں گی۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: