உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پاکستانی اینکر نے ایپل انک کو سمجھ لیا سیب، سوشل میڈیا پر خوب اڑا مذاق

    پاکستانی اینکر نے ایپل انک کو سمجھ لیا سیب، سوشل میڈیا پر خوب اڑا مذاق

    پاکستانی اینکر نے ایپل انک کو سمجھ لیا سیب، سوشل میڈیا پر خوب اڑا مذاق

    پاکستان کی ایک اینکر نے لائیو شو کے دوران ایک ایسی غلطی کر دی کہ سوشل میڈیا پر اس کا ویڈیو وائرل ہو گیا۔ اتنا ہی نہیں، لوگ سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کا مذاق بنا رہے ہیں۔

    • Share this:
      پاکستان کی ایک اینکر نے لائیو شو کے دوران ایک ایسی غلطی کر دی کہ سوشل میڈیا پر اس کا ویڈیو وائرل ہو گیا۔ اتنا ہی نہیں، لوگ سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کا مذاق بنا رہے ہیں۔ اس ویڈیو میں ایک پاکستانی اینکر نے’ ایپل انک‘ کو سیبوں کا کاروبار سمجھ لیا۔

      یہ ویڈیو 4 اپریل کا ہے۔ اس میں ایک نیوز اینکر پاکستان کی معاشی حالت پر پینلسٹ سے بات کر رہی ہے۔ اسی بات چیت میں پینلسٹ کہتے ہیں کہ ’’ جا کر دیکھو کہ کاروبار ہوتے کیا ہیں، مطلب جس کو کاروبار کہتے ہیں۔ اکیلا ایپل کا بزنس پاکستان کے سارے بجٹ سے پتہ نہیں کتنا گنا زیادہ ہے۔ کوئی یہ بھی تو دیکھے کہ دنیا میں بزنس کس سطح پر ہے‘‘۔

      پینلسٹ کو بیچ میں ٹوکتے ہوئے اینکر کہتی ہے کہ ’’ جی سر میں نے سنا تھا کہ ایک سیب کی ہی اتنی ساری قسمیں ہیں۔ یہ سن کر پینلسٹ کہتے ہیں کہ ایپل موبائل کی بات ہو رہی ہے اس وقت یہ نہیں۔ تم نے کھانے والے ایپل کی بات کر لی۔ تو اینکر جھینپتے ہوئے بولی جی میں سمجھی یہ وہ‘‘۔

      اس ویڈیو کو پاکستان کی ہی ایک صحافی نے ٹوئٹر پر پوسٹ کیا ہے۔ ان کے اس پوسٹ کے بعد سے ہی لوگ اس ویڈیو پر طرح طرح کے کمنٹ کر رہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا ہے کہ یہ پاکستان کی صحافت کی سطح ہے۔





      ایک صارف نے لکھا کہ پاکستان کے لوگوں کی غلطی نہیں ہے۔ ان کی سرکاروں نے لگاتار ہندوستان کے خلاف ان کو تعلیم دینے کی کوشش کی ہے۔

      First published: