ہوم » نیوز » عالمی منظر

ممبئی حملے میں نواز شریف کے اعتراف کے بعد پاکستانی فوج بوکھلائی، پیرکواعلیٰ سطحی میٹنگ طلب

نئی دہلی: ممبئی حملوں کو لے کر پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف کے بیان کو لے کر پاکستانی فوج پیر کو ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کرے گی۔ پاکستانی افسران نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
ممبئی حملے میں نواز شریف کے اعتراف کے بعد پاکستانی فوج بوکھلائی، پیرکواعلیٰ سطحی میٹنگ طلب
پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف : فائل فوٹو

نئی دہلی: ممبئی حملوں کو لے کر پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف کے بیان کو لے کر پاکستانی فوج پیر کو ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کرے گی۔ پاکستانی افسران نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔


واضح رہے کہ نواز شریف نے پہلی بار عوامی طور پر ایک انٹرویو میں تسلیم کیا کہ پاکستان میں دہشت گردانہ تنظیمیں سرگرم ہیں۔ انہوں نے "نان اسٹیٹ ایکٹرس" کے سرحد کے باہر کرنے اور لوگوں کو قتل کرنے کی پاکستان کی حکمت عملی پر سوال اٹھائے تھے۔


شریف نے کہا تھا کہ پاکستان کو "نان اسٹیٹ ایکٹرس" کو سرحد پار کرنے اور ممبئی میں لوگوں کے "قتل کرنے" کی اجازت دینی چاہئے۔


اس بیان کے سبب نواز شریف کو اپوزیشن لیڈروں اور ان کی پارٹی پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) سے الگ ہوئے لوگوں کی مخالفت کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ان لوگوں کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے بیان دے کر ممبئی حملوں میں ہندوستانی رخ کی حمایت کی ہے اور ملک کے قومی مفاد کو نقصان پہنچایا ہے۔

نواز شریف کے بیان پر کرکٹر سے لیڈر بنے عمران خان نے کہاکہ شریف ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی کی زبان بول رہے ہیں اور ملک کو نقصان پہنچانے کے لئے پاکستان کے دشمنوں کی حمایت کررہے ہیں۔

اس درمیان نواز شریف کے چھوٹے بھائی شہباز شریف نے کہاکہ میڈیا نے سابق وزیراعظم کے بیان کو غلط طریقے سے پیش کیاہے۔ انہوں نے کہاکہ کیا کوئی یقین کرسکتا ہے کہ نواز شریف کوئی ایسی چیز کہیں گے۔

دنیا ٹی نے خبر دی کہ ایک شخص نے نواز شریف کے خلاف ملک کے تحفظ کو نقصان پہنچانے کے الزام میں معاملہ درج کرانے کے لئے چکوال ضلع کی پولیس سے رابطہ کیا ہے۔

پاکستانی فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے ٹوئٹر پر کہا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو اعلیٰ اختیار یافتہ قومی تحفظ کمیٹی (این ایس سی) کی میٹنگ بلانے کا مشورہ دیا گیا۔

دراصل نواز شریف نے گزشتہ جمعہ کو ڈان کے ساتھ ایک خاص انٹرویو میں ممبئی حملوں سے متعلق مقدمے کو انجام تک پہنچانے میں کی جارہی تاخیر کو لے کر بھی تنقید کی تھی۔
First published: May 13, 2018 10:48 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading