ہوم » نیوز » عالمی منظر

پاکستان میں ایکشن کے موڈ میں فوج، قمر جاوید باجوہ نے لی تجارتی رہنماؤں کی میٹنگ

خستہ معاشی صورت حال کے باوجود پاکستان کی عمران خان حکومت معاشی نظام میں بہتری کے لئے کوئی بہتر تدبیر بھی نہیں کر پا رہی ہے۔ حالات یہ ہو گئے ہیں کہ ہر کسی کا عمران خان کے اوپر سے اعتماد ختم ہونے لگا ہے۔

  • Share this:
پاکستان میں ایکشن کے موڈ میں فوج، قمر جاوید باجوہ نے لی تجارتی رہنماؤں کی میٹنگ
قمر جاوید باجوہ: فائل فوٹو

اسلام آباد۔ پاکستان کا معاشی نظام دھیرے دھیرے اور بھی کمزور ہوتا جا رہا ہے۔ پاکستان کا بجٹ خسارہ تین دہائیوں میں اعلیٰ ترین سطح پر پہنچ چکا ہے۔ خستہ معاشی صورت حال کے باوجود پاکستان کی عمران خان حکومت معاشی نظام میں بہتری کے لئے کوئی بہتر تدبیر بھی نہیں کر پا رہی ہے۔ حالات یہ ہو گئے ہیں کہ ہر کسی کا عمران خان کے اوپر سے اعتماد ختم ہونے لگا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستان کے فوجی سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملک کی سیاست کے بعد یہاں کے معاشی نظام میں بھی مداخلت کرنا شروع کر دیا ہے۔

پاکستان کے مشہور اخبار ’ ڈان‘ میں شائع خبر کے مطابق، بدھ کو پاکستان چیف آف آرمی اسٹاف کے ساتھ پاکستان کے کاروباریوں نے ملاقات کی تھی۔ خبر ہے کہ یہ ملاقات راولپنڈی کے آرمی ہاؤس میں کی گئی تھی۔ ملاقات کے بعد ملک کے بڑے کاروباری رہنماؤں نے فوجی سربراہ کے ساتھ ڈنر بھی کیا۔ اس ملاقات میں بتایا گیا کہ کس طرح سے معاشی سرگرمیوں کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔


بتایا جاتا ہے کہ کاروباری رہنماؤں نے کہا ہے کہ حکومت معاشی نظام بہتر کرنے کے لئے کوئی بڑا قدم نہیں اٹھا رہی ہے۔ ان کی شکایت ہے کہ حکومت جو کچھ بھی زبانی طور پر کہہ رہی ہے، اسے پورا نہیں کر رہی ہے۔


تجارتی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے انہوں نے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی تھی اور اپنے مسائل کے بارے میں انہیں بتایا تھا، لیکن ان کے کسی بھی مسئلہ کو دور کرنے کے لئے کوئی ٹھوس قدم اٹھایا نہیں گیا ہے۔ تجارتی رہنماؤں کا وفد ایک بار پھر وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کرے گا۔

 
First published: Oct 03, 2019 04:32 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading