ہوم » نیوز » عالمی منظر

پاک فوجی سربراہ سے گلے ملے، پاک مقبوضہ کشمیر کے صدر کے بغل میں بیٹھے سدھو

اسلام آباد میں نوجوت سنگھ سدھو پاکستان کے فوجی سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے گرمجوشی کے ساتھ گلے ملے۔

  • Share this:
پاک فوجی سربراہ سے گلے ملے، پاک مقبوضہ کشمیر کے صدر کے بغل میں بیٹھے سدھو
اسلام آباد میں نوجوت سنگھ سدھو پاکستان کے فوجی سربراہ جنرل قمر جاوید باجوا سے گرمجوشی کے ساتھ گلے ملتے ہوئے۔

عمران خان کی حلف برداری تقریب میں شامل ہونے کے لئے پاکستان پہنچے سابق کرکٹر اور پنجاب کے کانگریس وزیر نوجوت سنگھ سدھو کا ایک ویڈیو سرخیوں میں آ گیا ہے۔ ہندوستان میں پاکستان کے نئے وزیر اعظم کی حلف برداری سے زیادہ چرچا اس ویڈیو کی ہو رہی ہے۔ اسلام آباد میں نوجوت سنگھ سدھو پاکستان کے فوجی سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے گرمجوشی کے ساتھ گلے ملے۔


پاکستان کے فوجی سربراہ جنرل باجوہ کا شمار ایسے فوجی افسران میں ہوتا ہے جو اکثر وبیشتر کشمیر کو لے کر اشتعال انگیز رویہ ظاہر کرتے رہتے ہیں۔ حالانکہ، عمران خان کی حلف برداری تقریب میں نوجوت سنگھ سدھو یہ سب بھول گئے۔


جس انداز میں وہ جنرل باجوہ سے گلے ملے اس کو لے کر کئی لوگوں نے سوال کھڑے کر دئیے ہیں۔


اتنا ہی نہیں، حلف برداری کی تقریب کےدوران نوجوت سنگھ سدھو پاک مقبوضہ کشمیر کے صدر مسعود خان کی بغل والی سیٹ پر بیٹھے نظر آئے۔





جیسے ہی یہ ویڈیو سامنے آیا لوگوں نے سدھو کو سوشل میڈیا پر ٹرول کرنا شروع کر دیا۔ ٹوئیٹر پر کئی لوگ ان کا پاسپورٹ رد کرنے کی مانگ کر رہے ہیں جبکہ کچھ لوگ انہیں غدار وطن کہہ رہے ہیں۔

سدھو کے اس قدم سے کانگریس پریشان

سدھو کا پاکستان جانا کانگریس کو بھی اچھا نہیں لگ رہا ہے۔ کانگریس ترجمان راشد علوی نے اس پر اپنے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر وہ مجھ سے مشورہ لیتے تو میں ان کو پاکستان جانے سے منع کرتا۔ وہ دوستی کے ناطے گئے ہیں لیکن دوستی دشمنی سے بڑی نہیں ہے۔ سرحد پر ہمارے جوان مارے جا رہے ہیں اور ایسے میں پاکستان فوج کے سربراہ کو سدھو کو گلے لگانا غلط پیغام دیتا ہے۔ حکومت ہند کو انہیں پاکستان جانے کی اجازت نہیں دینا چاہئے تھی۔
First published: Aug 18, 2018 12:30 PM IST