ہوم » نیوز » عالمی منظر

مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے سر ہوئے نرم ، فوجی سربراہ نے کہا : بات چیت کے ذریعہ حل ہو مسئلہ

ہندوستان اور پاکستان کے درمیان طویل عرصہ سے تنازع کی جڑ کشمیر مسئلہ کو لے کر پاکستان کے سر اب نرم پڑتے ہوئے نظر آرہے ہیں ۔

  • Share this:
مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے سر ہوئے نرم ، فوجی سربراہ نے کہا : بات چیت کے ذریعہ حل ہو مسئلہ
پاکستانی فوجی سربراہ قمر باجوہ ، فائل فوٹو

ہندوستان اور پاکستان کے درمیان طویل عرصہ سے تنازع کی جڑ کشمیر مسئلہ کو لے کر پاکستان کے سر اب نرم پڑتے ہوئے نظر آرہے ہیں ۔ اکثر ہی اشتعال انگیز بیان دینےو الے پاکستان کے فوجی سربراہ جنرل قمر باجوہ نے اب کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر سمیت ہندوستان اور پاکستان کے درمیان سبھی تنازع کا پرامن حل ایک مثبت بات چیت کے ذریعہ ہی ممکن ہے ۔


پاکستانی مسلح افواج کی میڈیا یونٹ آئی ایس پی آر کے ایک بیان کے مطابق باجوہ نے ہفتہ کو کاکل میں پاکستانی فوجی اکیڈمی کی پاسنگ آوٹ پریڈ کے موقع پر اپنی تقریر کے دوران یہ تبصرہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا یہ صاف طور پر ماننا ہے کہ کشمیر مسئلہ سمیت ہندوستان اور پاکستان کے تنازع کے پرامن حل کا راستہ صرف بات چیت سے ہی گزرتا ہے۔


جنرل باجوہ نے کہا کہ ایسی بات چیت کسی فریق پر احسان نہیں ہے بلکہ یہ پورے خطہ میں امن کیلئے ضروری ہے۔ پاکستان اس طرح کی بات چیت کیلئے تیار ہے ، لیکن یہ عزت ، وقار اور مساوات کی بنیاد پر ہی ہوگا۔ بیان کے مطابق کیڈٹس کو خطاب کرتے ہوئے باجوہ نے کہا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے اور سبھی ممالک خاص کر اپںے پڑوسیوں کے ساتھ اچھی نیت اور پرامن موجودگی چاہتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لیکن امن کی اس چاہ کو کسی بھی طرح سے ہماری کمزوری کی نشانی نہیں سمجھا جانا چاہئے ۔ ہمارے مسلج جوان کسی بھی خطرے کا معقول جواب دینے کیلئے پوری طرح سے تیار ہیں۔

First published: Apr 16, 2018 12:19 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading