اسلام آباد۔ تقریباً رخصت پذیر پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے اچانک دعویٰ کیا ہے کہ کنٹرول لائن پر جاری کشیدگی کے دوران 14 نومبر کو پاکستانی فوج کی فائرنگ میں 11 ہندستانی فوجی مارے گئے تھے۔ ایوان صدر میں ترک صدر رجب طیب اردگان کے اعزاز میں عشائیہ کے دوران میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کے دوران کنٹرول لائن پر کشیدگی کے حوالے سے جنرل راحیل شریف نے مزید کہا کہ اس روزہندستانی فوج کی فائرنگ میں سات پاکستانی فوجی مارے گئے تھے
انہوں نے اسی کے ساتھ یہ بھی دعوی ٰ کیا کہ ایل او سی پر اب تک 45 سے زائد بھارتی فوجی مارے جا چکے ہیں
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔