ہوم » نیوز » عالمی منظر

پاکستان کے سابق وزیر اعظم گیلانی کو گرفتار کرنے کا حکم

فرضی کمپنیوں کو سبسڈی منظور کر کے مبینہ طور پر پیسہ کمانے کے الزام میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور سابق وزیر تجارت مخدوم امین فہیم کے خلاف پاکستان کی ایک اینٹی کرپشن عدالت نے آج یہاں غیر ضمانتی گرفتاری وارنٹ جاری کیا ہے

  • Share this:

کراچی : فرضی کمپنیوں کو سبسڈی منظور کر کے مبینہ طور پر پیسہ کمانے کے الزام میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور سابق وزیر تجارت مخدوم امین فہیم کے خلاف پاکستان کی ایک اینٹی کرپشن عدالت نے آج یہاں غیر ضمانتی گرفتاری وارنٹ جاری کیا ہے ۔ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کی طرف سے ان دونوں اور ٹی ڈی اے پی کے کچھ سینئر افسران کے خلاف 12 رسمی چارج شیٹ پیش کئے جانے کے بعد عدالت نے گرفتاری وارنٹ جاری کیا۔

ایف آئی اے کی جانب سے پیش کئے گئے حتمی چالان میں پیپلزپارٹی کے دونوں رہنماؤں سمیت دیگر کو مفرور قرار دیا جس پر عدالت نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور امین فہیم سمیت دیگر کو 10 ستمبر تک گرفتارکرکے پیش کرنے کا حکم دیا۔واضح رہے کہ پیپلزپارٹی کے دونوں رہنما 12 مختلف مقدمات میں پیش ہوکراپنی ضمانتیں کروا چکے تھے۔

تاہم گیلانی اور فہیم دونوں ہی عدالتی نوٹس کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہوئے، جس کی وجہ سے عدالت کو غیر ضمانتی وارنٹ جاری کرنا پڑا ۔ عدالت نے پولیس کو انہیں گرفتار کرنے اور 10 ستمبر کو اگلی سماعت میں پیش کرنے کا بھی حکم دیا ۔گیلانی سال 2008 سے 2013 کے درمیان ملک کے وزیر اعظم رہے۔ گیلانی اور فہیم دونوں ہی پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر لیڈر ہیں۔

First published: Aug 27, 2015 08:10 PM IST