உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    حافظ سعید پاکستانی سماج کے لئے سنگین خطرہ: پاکستانی وزیر دفاع

    حافظ سعید ۔ فوٹو : رائٹرز

    حافظ سعید ۔ فوٹو : رائٹرز

    اسلام آباد۔ پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جماعت الدعوہ کے سربراہ حافظ محمد سعید پاکستانی سماج کے لئے ایک سنگین خطرہ ہوسکتا ہے کیوں کہ دہشت گردی کسی بھی مذہب کا ہم معنی نہیں ہوسکتی۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:

      اسلام آباد۔  پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جماعت الدعوہ کے سربراہ حافظ محمد سعید پاکستانی سماج کے لئے ایک سنگین خطرہ ہوسکتا ہے کیوں کہ دہشت گردی کسی بھی مذہب کا ہم معنی نہیں ہوسکتی۔ مسٹر آصف نے لاہور میں ایک سیکورٹی کانفرنس میں پینل ڈسکشن میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کسی بھی مذہب کا ہم معنی نہیں ہے ۔ دہشت گرد عیسائی ، مسلمان، بودھ یا ہندو نہیں ہوتے وہ دہشت گرد ہیں اور مجرم ہیں۔


      وزیر دفاع نے کہا کہ گذشتہ کچھ عرصے سے پاکستان سے کافی غلطیاں ہوئی ہیں لیکن انہوں نے یہ بھی کہا کہ پچھلے تین برسوں میں پاکستانی فوج نے قابل تعریف کام کیا ہے۔  آصف نے ’اسلامی دہشت گردی‘ لفظ کی شدید مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ میں نے آج صبح سے درجنوں بار اسلامی دہشت گردی جیسا لفظ سنا ہے ۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اس کا اکثر استعمال کرتے ہیں اور اس لفظ کا استعمال کرکے اسلام کے نام پر ڈر کا ماحول پیدا کرنا چاہتے ہیں کیوں کہ دہشت گردی کو اسلامی دہشت گرد کے طور پر پیش کیا جار ہا ہے۔ انہوں نے مغرب اور امریکہ کو متنبہ کیا کہ اگر ان کی پالیسیاں علیحدگی پسندانہ رہیں تویہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مدد گار نہیں ہوسکتیں بلکہ ا س سے دہشت گردی کو ہی فروغ ملے گا۔

      First published: