ہوم » نیوز » عالمی منظر

جنگ بندی کی خلاف ورزی معاملہ میں پاکستان کے ڈپٹی ہائی کمشنر طلب

ہندستان نے جموں و کشمیر میں کنٹرول لائن پر بھیمبرسیکٹر میں 21مئی کو پاکستانی فوج کی طرف سے بلا اشتعال گولہ باری میں ایک سات ماہ کے بچہ کی موت کے معاملہ میں آج پاکستان کے ڈپٹی ہائی کمشنر سید حیدر علی کو طلب کرکے سخت احتجاج درج کیا ۔

  • UNI
  • Last Updated: May 23, 2018 11:50 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
جنگ بندی کی خلاف ورزی معاملہ میں پاکستان کے ڈپٹی ہائی کمشنر طلب
ہندستان نے جموں و کشمیر میں کنٹرول لائن پر بھیمبرسیکٹر میں 21مئی کو پاکستانی فوج کی طرف سے بلا اشتعال گولہ باری میں ایک سات ماہ کے بچہ کی موت کے معاملہ میں آج پاکستان کے ڈپٹی ہائی کمشنر سید حیدر علی کو طلب کرکے سخت احتجاج درج کیا ۔

نئی دہلی: ہندستان نے جموں و کشمیر میں کنٹرول لائن پر بھیمبرسیکٹر میں 21مئی کو پاکستانی فوج کی طرف سے بلا اشتعال گولہ باری میں ایک سات ماہ کے بچہ کی موت کے معاملہ میں آج پاکستان کے ڈپٹی ہائی کمشنر سید حیدر علی کو طلب کرکے سخت احتجاج درج کیا ۔

وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایاگیاہے کہ انھیں اس بات سے باخبر کراگیاہے کہ پاکستانی فوج دانستہ طور پر معصوم شہریوں کو نشانہ بنارہی ہے جو سرحدی چوکیوں سے کافی دورہیں اور اس میں چھوٹے ہتھیاروں اور دورتک مار کرنے والے ہتھیاروں کا استعمال کیا جارہاہے ۔یہ انتہائی قابل مذمت ہے اوراسکی سخت الفاظ میں مذمت کی جاتی ہے ۔

بیان میں کہاگیاہے بے قصور شہریوں خاص طور سے بچوں کو نشانہ بنایاجانا طے شدہ انسانی معیار اور پیشہ وارانہ فوجی رویہ کے خلاف ہے ۔پاکستانی افسران سے اس معاملہ کی جانچ کی درخواست کرتے ہوئے کہاگیاہے کہ بے قصور شہریوں کا قتل گھناؤنا فعل ہے اور وہ فوج کو اس طرح حرکتوں سے باز رہنے کی فورا ہدایت دیں ۔

اس سال ابھی تک پاکستانی فوج نے کنٹرول لائن اور بین الاقوامی سرحد پر 1088بار نگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے جن میں 36شہریوں کی موت ہوئی ہے اور 127زخمی ہوئے ہیں ۔


 
First published: May 23, 2018 11:50 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading