உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پاکستان الیکشن: دھاندلی کے الزام پرالیکشن کمشنر نے کہا "100 فیصد شفاف اور منصفانہ انتخاب"۔

    پاکستانی الیکشن کمشنرمحمد رضا خان نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے۔

    پاکستانی الیکشن کمشنرمحمد رضا خان نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے۔

    پاکستان کے انتخابی نتائج جاری ہونے میں ہورہی تاخیر پر پاکستان کے چیف الیکشن کمشنر محمدرضا خان نے معذرت کا اظہار کیا ہے۔

    • Share this:
      پاکستان کے انتخابی نتائج جاری ہونے میں ہورہی تاخیر پر پاکستان کے چیف الیکشن کمشنر نے معذرت کا اظہار کیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر محمدرضا خان نے کہا کہ انتخابی نتائج میں تاخیر کے لئے ہمیں افسوس ہے۔

      انہوں نے کہا کہ میں پاکستان کے عوام کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ نتائج میں تاخیر کے پیچھے صرف تکنیکی وجوہات ہیں۔ الیکشن 100 فیصد شفاف اور منصفانہ کرائے گئے ہیں۔

      پاکستان کے چیف الیکشن کمشنرمحمد رضا خان نے صبح 4 بجے میڈیا کو خطاب کرتے ہوئے کہا "مجھے معلوم ہے کہ نتائج کے اعلان میں تاخیر سے کچھ پریشانی ہوئی ہے، لیکن انتخابی نتائج کے لئے استعمال کیا گیا رزلٹ ٹرانس مشن سسٹم (آرٹی ایس) ہمارے لئے ایک نیا طریقہ کار تھا، ہم اسے پہلی بار نافذ کررہے تھے، اس لئے نتائج جاری کرنے میں تاخیر ہوئی۔

      واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کے مطابق سرکاری طور پر پہلا نتیجہ رات دو بجے تک جاری ہو جانا چاہئے تھا، لیکن الیکشن کمیشن نے پہلا نتیجہ صبح 4 بجے جاری کیا۔ پی ٹی آئی کے امیدوار چودھری عدنان  راولپنڈی سیٹ سے 43 ہزار ووٹوں سے فاتح ہوئے۔
      First published: