ہوم » نیوز » عالمی منظر

نااہلی کے بعد نوازشریف ایک بار پھر مسلم لیگ کے صدر منتخب

اسلام آباد۔ پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو برسرقتدار پاکستان مسلم لیگ نواز(پی ایم ایل -این) کآ آج بلا مقابلہ صدر منتخب کر لیا گیا۔

  • Share this:
نااہلی کے بعد نوازشریف ایک بار پھر مسلم لیگ کے صدر منتخب
پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف: فائل فوٹو، رائٹرز۔

اسلام آباد۔ پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف ایک مرتبہ پھر بلا مقابلہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر منتخب ہوگئے۔ پارٹی صدر منتخب ہونے کے بعد نواز شریف نے پارٹی کے جنرل کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’مجھے بار بار سیاست سے بے دخل کرنے کی کوشش کی گئی، لیکن آپ لوگ مجھے سیاست میں واپس لاتے رہے اور آج بھی آپ نے مجھے سیاست میں لانے کی جو کوشش کی اس پر میں آپ کا شکر گزار ہوں‘۔

نواز شریف نے مزید کہا کہ ’آج کے دن ہم یہ قانون اْس ڈکٹیٹر مشرف کو واپس لوٹا رہے ہیں جس نے نواز شریف کو روکنے کے لیے اسے نافذ کیا تھا‘۔ اس سے قبل وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے نواز شریف کو مسلم لیگ (ن) کا صدر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی۔ مسٹر عباسی نے کہا کہ ’ہم نے سپریم کورٹ کا (28 جولائی کا) فیصلہ قبول کیا، لیکن تاریخ گواہ ہے کہ ایسے فیصلوں کو عوام اور تاریخ نے کبھی قبول نہیں کیا'۔

انہوں نے مزید کہا کہ جون 2018 کے عام انتخابات میں پاکستانی عوام نواز شریف کو ہی وزیراعظم منتخب کریں گے۔ پارٹی صدر کے باضابطہ اعلان کے بعد نواز شریف کے حق میں پارٹی کارکنان کی جانب سے نعرے لگائے گئے۔

First published: Oct 03, 2017 07:11 PM IST