ہوم » نیوز » عالمی منظر

پاک فضائیہ کا ایف 16 طیارہ گر کرتباہ، ونگ کمانڈر کی موت

پاکستانی فضائیہ کا ایف 16طیارہ گر کرتباہ ہوگیا ہے۔ شکرپڑیاں کے قریب چاند تارا کے جنگل میں پیش آنے والے اس سانحے میں ونگ کمانڈرکی موت ہوگئی۔

  • Share this:
پاک فضائیہ کا ایف 16 طیارہ گر کرتباہ، ونگ کمانڈر کی موت
علامتی تصویر

اسلام آباد : پاکستانی فضائیہ کا ایف 16طیارہ گر کرتباہ ہوگیا ہے۔ شکرپڑیاں کے قریب چاند تارا کے جنگل میں پیش آنے والے اس سانحے میں ونگ کمانڈرکی موت ہوگئی۔

حادثے سے دوچار ہونے والا طیارہ 23 مارچ کی ریہرسل پرواز پر تھا۔

پاک فضائیہ کے ترجمان نے اس حادثے میں کمانڈر کی موت کی تصدیق کر دی ہے۔ ایئر ہیڈکوارٹرز نے حادثے کے اسباب کا پتہ لگانے کیلئے ایک بورڈ آف انکوائری کی تشکیل کا حکم دے دیا ہے۔


پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق نقصانات کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔ بچاو کاروں کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ طیارہ آبادی سے دور جنگل میں گرا ہے اس لئے آگ نے شدت اختیار کرلی ہے اور آگ پر قابو پانے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا ہے۔


پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق نقصانات کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔ ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق حادثے کے فوراً بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ ڈاکٹرز، طبی عملہ، فائر بریگیڈ گاڑیاں اور ایمبولینسز جائے حادثہ پر امدادی کارروائیوں کے لیے پہنچ گئے۔
First published: Mar 11, 2020 08:56 PM IST