مسئلہ کشمیر: چین کی مدد حاصل کرنے کی پاکستان کررہاہے کوشش ۔ شاہ محمود قریشی پہنچے بیجنگ

ہندوستان کے ذریعے کشمیر سے دفعہ 370 ختم کئے جانےسے پیدا شدہ حالات پر شاہ محمود قریشی چینی حکام سے تبادلہ خیال کریں گے۔ بیجنگ روانہ ہونے سے پہلہے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ غیر آئینی اقدام سے ہندوستان کا ارادہ علاقائی امن میں رخنہ ڈالنا ہے۔

Aug 09, 2019 12:57 PM IST | Updated on: Aug 09, 2019 12:57 PM IST
مسئلہ کشمیر: چین کی مدد حاصل کرنے کی پاکستان کررہاہے کوشش ۔ شاہ محمود قریشی پہنچے بیجنگ

شاہ محمود قریشی پہنچے بیجنگ-(تصویر:فائل فوٹو)۔

مسئلہ کشمیر پر حمایت حاصل کرنے کےلئے پاکستان نے اپنی کوششیں تیزکردی ہے۔ پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بیجنگ پہونچ گئے ہیں۔ ہندوستان کے ذریعے کشمیر سے دفعہ 370 ختم کئے جانےسے پیدا شدہ حالات پر شاہ محمود قریشی چینی حکام سے تبادلہ خیال کریں گے۔ بیجنگ روانہ ہونے سے پہلہے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ غیر آئینی اقدام سے ہندوستان کا ارادہ علاقائی امن میں رخنہ ڈالنا ہے۔ چین نہ صرف پاکستان کا اچھا دوست ہے بلکہ علاقہ کا ایک اہم ملک بھی ہے۔ پاکستانی وزیر خارجہ نے کہا کہ کشمیر کے معاملے پر چینی قیادت کو اعتماد میں لیا جائےگا۔

واضح رہے کہ جموں و کشمیرسے آرٹیکل 370 ہٹانے کے بعد پاکستان کے وزیراعظم عمران خان حکومت دنیا کے اہم ممالک کو اعتماد میں لینے کی کوشش کررہی ہے۔ اس پہلے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے مسلم دنیا کے 2 اہم سربراہان رجب طیب اردوان اور مہاتیر محمد سے رابطہ کیا اور موجودہ صورت حال سے انہیں آگاہ کیاہے۔تاہم برطانیہ۔ امریکہ اور سعودی عرب نے ہندوستان اورپاکستان کو خطے میں امن برقراررکھنے کا مشورہ دیاہے ۔

Loading...

Loading...