وزیر اعظم مودی کے دورہ کیلئے پاکستان نہیں دے گا اپنا ائیر اسپیس ، مسترد کیا ہندوستان کا مطالبہ

پاکستان نے وزیراعظم نریندر مودی کے جرمنی کے راستے امریکہ جانے کے لئے ان کے طیارہ کو اپنے فضائی علاقہ کا استعمال کرنے کی اجازت دینے سے منع کردیا ہے۔

Sep 18, 2019 09:15 PM IST | Updated on: Sep 18, 2019 09:15 PM IST
وزیر اعظم مودی کے دورہ کیلئے پاکستان نہیں دے گا اپنا ائیر اسپیس ، مسترد کیا ہندوستان کا مطالبہ

وزیر اعظم مودی ۔ فائل فوٹو ۔

پاکستان نے وزیراعظم نریندر مودی کے جرمنی کے راستے امریکہ جانے کے لئے ان کے طیارہ کو اپنے فضائی علاقہ کا استعمال کرنے کی اجازت دینے سے منع کردیا ہے۔ پاکستان نے جموں و کشمیر کو بہانہ بناتے ہوئے اپنے فضائی حدود کے استعمال کی اجازت سے انکار کردیا ہے ۔

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بدھ کو کہا کہ حکومت نے جموں و کشمیر کی صورتحال کے پیش نظر ہندوستان کے وزیر اعظم مودی کے جرمنی دورہ کے لئے ان کے طیارہ کواپنے فضائی علاقہ کا استعمال نہیں کرنے دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

Loading...

محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہندستان نے درخواست کی تھی کہ نریندر مودی ہمارے فضائی علاقہ کے راستے جرمنی جانا چاہتے ہیں۔ اس کے لئے 20 ستمبر کو جرمنی جانے اور 28 ستمبر کو وہاں سے واپسی کے لئے ہمارے فضائی علاقہ کا استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ محمود قریشی نے مزید کہا کہ جموں وکشمیر کی صورتحال اور ہندستان کے اس علاقہ کے لوگوں کی حق تلفی کی وجہ سے ہم نے مودی کے طیارہ کے لئے اپنے فضائی علاقہ کا استعمال نہیں کرنے دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے پاکستان نے صدر جمہوریہ رامناتھ کووند کے طیارہ کے لئے بھی اپنے فضائی علاقہ کا استعمال کرنے کی اجازت دینے سے منع کردیا تھا۔

غور طلب ہے کہ جموں و کشمیر کو خصوصی درجہ دینے والے آئین کے آرٹیکل 370کو ختم کئے جانے کے بعد سے ہی پاکستان تلملایا ہوا ہے اور دونوں ممالک کے مابین کشیدگی کا ماحول ہے۔ ہندستانی حکومت کے اس فیصلے کے بعد پاکستان نے ہندستانی طیاروں کے لئے اپنے فضائی علاقہ کا استعمال کرنے پر روک لگا دی ہے۔

نیوز ایجنسی یو این آئی کے ان پٹ کے ساتھ

Loading...