Choose Municipal Ward
    CLICK HERE FOR DETAILED RESULTS
    ہوم » نیوز » عالمی منظر

    پاکستان : وزیراعظم عمران خان سے ناراض ہے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان

    سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نیویارک میں پاکستانی وزیراعظم کی سفارت کاری کے کچھ پہلوؤں سے اتنے ناراض ہو گئے کہ انہوں نے اپنے نجی طیارے کو واپس بلا کر اورپاکستانی وفد کو بے دخل کرکے پی ایم عمران خان کی سرزنش کی۔

    • Share this:
    پاکستان : وزیراعظم عمران خان سے ناراض ہے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان
    عمران خان اور سعودی عرب کے شہزادے محمد بن سلمان کی فائل تصویر

    پاکستان میں ہفتہ وار رسالہ فرائیڈے ٹائمز نے چونکا دینے والا انکشاف کیاہے۔ اخبار نے ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان،اقوام متحدہ کے دورے کے دوران پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات سے ناراض ہوگئے۔اتناہی نہیں بلکہ شہزادہ محمد بن سلمان، نے عمران کو سعودی عرب کا وہ طیارہ واپس کرنے کا حکم دیا جس میں وہ امریکہ پہنچے تھے۔


    یہ قابل ذکربات ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے لئے اپنے دورہ امریکہ کے دوران ، عمران نے پہلے سعودی عرب کا دورہ کیا۔ وہ سعودی عرب سے کمرشل طیارے کے ذریعے امریکہ جانا چاہتے تھے لیکن محمد بن سلمان نے کہا کہ ایسا نہیں ہوسکتا-کیونکہ عمران سعودی عرب کے خاص مہمان ہے اوراس لیے وہ سعودی عرب کے طیارے میں پروازکرکے امریکہ پہنچیں گے۔


    تکنیکی خرابی کی وجہ سے ہوائی جہاز کوواپس جانا پڑا امریکہ


    عمران خان نے محمد بن سلمان کے ہوائی جہاز کے ذریعے امریکہ کا دورہ کیا۔ وہ امریکی دورے سے واپس ہورہے تھے کہ انہیں یہ اطلاع ملی کہ تکنیکی خرابی کی وجہ سے ، ان کے ہوائی جہاز کو درمیانی راستے سے امریکہ واپس جانا پڑیگا اور عمران دوبارہ اپنے کمرشیل طیارے سے واپس آگئے ہیں۔ اب فرائیڈے ٹائمزنے ایک حیرت انگیز دعویٰ کرتے ہوئے لکھاہے کہ طیارے میں کوئی تکنیکی خرابی نہیں تھی بلکہ ،محمد بن سلمان کی ناراضگی کے سبب عمران خان کوجہازلواٹنے کی ہدایت دی گئی تھیں۔

    عمران خان اور سعودی عرب کے شہزادے محمد بن سلمان کی فائل تصویر
    عمران خان اور سعودی عرب کے شہزادے محمد بن سلمان کی فائل تصویر


    دوسری جانب ، پاکستان حکومت کے ترجمان نے فرائیڈے ٹائمز کی اس رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے اسے قطعی بے بنیاد قرار دیاہے۔ ترجمان کا کہناہے کہ رسالہ نےعمران خان کے کامیاب سفر کو شکوک و شبہات میں لانے کی کوشش کی ہے۔اپنی رپورٹ میں ، فرائیڈے ٹائمز نےلکھاہےکہ عمران خان کے مداحوں کے مطابق عمران خان اقوام متحدہ سے جیت حاصل کرکے آرہے تھے۔مداحوں کی جانب سے مشورہ دیا گیاتھا جس تجارتی طیارے سے عمران واپس آرہے ہیں۔اس طیارے کو جدہ سے اسلام آباد آنے ایف ایف 17 تھنڈر طیاروں کی نگرانی میں لایا تاکہ عمران خان کی ہمت افزائی کی جاسکے۔

    فرائیڈے ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں لکھا گیاہے کہ عمران خان کے حامیوں کو لگتا ہے کہ عمران نے کشمیر،اسلامو فوبیا جیسے تمام خاص امورپر اپنے منفرد انداز میں پاکستن کا موقف پیش کیاہے۔لیکن اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ عمران کی تقریر کے دوران ہال آدھا خالی تھا اورعمران نےیہ اعتراف کیاہے کہ پاکستان القاعدہ کے دہشت گردوں کو تربیت دے رہا ہے۔ ہندوستان۔ پاکستان مذاکرات کی توقع پہلے ہی کم ہوگئی ہے اورپاکستان اورہندوستان کے معاملے پرایک علاقائی مسئلہ بنایا گیا ہے۔ '

    پاکستانی وزیر اعظم سے ناراض

    فرائیڈے ٹائمز نے لکھا، 'اس سفر کے کچھ غیرمتوقع نتائج کی وجہ سے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نیویارک میں پاکستانی وزیراعظم کی سفارت کاری کے کچھ پہلوؤں سے اتنے ناراض ہو گئے کہ انہوں نے اپنے نجی طیارے کو واپس بلا کر اورپاکستانی وفد کو بے دخل کرکے پی ایم عمران خان کی سرزنش کی۔ امکان ظاہرکیاجارہے کہ سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان ترکی اورملائیشیا کے ساتھ ملکرمشترکہ اسلامی چینل شروع کرنے کے لیے اعلان سے بھی ناراض ہوگئے ہیں۔

    عمران خان اور سعودی عرب کے شہزادے محمد بن سلمان کی فائل تصویر
    عمران خان اور سعودی عرب کے شہزادے محمد بن سلمان کی فائل تصویر


    عمران خان اورشہزادہ محمد بن سلمان کے تعلقات

    پاکستان حکومت کے ترجمان نے کہا ہے کہ یہ بے بیناد خبرےہے انہوں نے فرائیڈے ٹائمز کی رپورٹ پرسخت اعتراض اظاہر کیا۔ ترجمان نے کہا ، "سعودی ولی عہد شہزادہ کے عمران طیارے کو کینیڈا سے واپس امریکہ بھیجنے کی کال کی خبرناقابل فہم ہے۔ پاکستان اور سعودی عرب کے حکمرانوں کے مابین ایک تعلقات بہتر ہے۔ رپورٹ میں وزیراعظم کے ساتھ کامیاب دورے امریکہ کوناکام بتانے کی سازش کی جارہی ہے۔
    First published: Oct 07, 2019 10:14 AM IST
    corona virus btn
    corona virus btn
    Loading