ہوم » نیوز » عالمی منظر

پاکستان نے فیس بک کو اپنا دفتر کھولنے کے لئے مدعو کیا

پاکستان کے وزیر خارجہ چودھری فواد حسین نے سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ فیس بک کو یہاں اپنا دفتر کھولنے کے لئے مدعو کیا ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Feb 07, 2019 03:41 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
پاکستان نے فیس بک کو اپنا دفتر کھولنے کے لئے مدعو کیا
عمران خان حکومت کے وزیرفواد حسین چودھری اکثراپنے بیانات کی وجہ سے صارفین کے نشانے پرآجاتے ہیں۔

پاکستان کے وزیر خارجہ چودھری فواد حسین نے سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ فیس بک کو یہاں اپنا دفتر کھولنے کے لئے مدعو کیا ہے۔ فواد حسین نے کل یہاں ’ڈجیٹل میڈیا کی اہمیت‘ پر منعقدہ ایک سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں اشتہاری صنعت کی سالانہ آمدنی 7 ارب روپے ہے اور حکومت نے اپنے ایک تہائی اشتہارات ڈیجیٹل میڈیا کو دیا ہے۔


انہوں نے کہا کہ اشتہارات کا دائرہ اب روایتی ذرائع ابلاغ سے ہٹ کر ڈیجیٹل میڈیا کی طرف منتقل ہورہا ہے اور یہ روایتی ذرائع ابلاغ کے لئے یہ ایک بڑا بحران ہے۔ اگر اس بحران سے نمٹنا ہے تو پھر میڈیا میں جدید ٹیکنالوجی کو اپنانا ضروری ہے کیونکہ پاکستانی پیشہ ور اب بھی ٹیکنالوجی سے زیادہ واقف نہیں ہیں۔


انہوں نے میڈیا صنعت سے اس بات پر تحقیق کرنے کی اپیل کی کہ روایتی ذرائع ابلاغ پر ڈجیٹل میڈیا کا کیا اور کتنا اثر ہو رہا ہے۔ فواد حسین نے کہا کہ حکومت نے ’ایسوسی ایٹیڈ پریس آف پاکستان‘ کو ’ڈجیٹل سروس آف پاکستان‘ میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور حکومت اس پر 85 کروڑ روپے خرچ کر رہی ہے، لیکن یہ ایک بڑی بدقسمتی ہےکہ اس کے ملازمین میں سے اکثر کو اسے میل اکاؤنٹنگ چلانا نہیں آتا ہے۔


انہوں نے کہا کہ حکومت بیو ٹی وی، سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع ابلاغ کے پلیٹ فارمز کے کام کاج کو کو کنٹرول کرنے کے لئے کچھ رہنما ہدایات لائے گی ۔
First published: Feb 07, 2019 03:41 PM IST