کشمیر تنازعہ کو حل کرنے کے لئے 7 دن میں تجویز لائے گی پاکستان حکومت

پاک وزیر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف پارٹی کابینہ میں ایک ہفتے کے اندر کشمیر تنازعہ کو حل کرنے کے لئے ایک تجویز پیش کرے گی۔

Aug 28, 2018 10:49 AM IST | Updated on: Aug 28, 2018 10:49 AM IST
کشمیر تنازعہ کو حل کرنے کے لئے 7 دن میں تجویز لائے گی پاکستان حکومت

فوٹو کریڈٹ: شیریں مزاری کا فیس بک پیج ۔

پاکستان کے حقوق انسانی معاملات کی وزیر شیرین مزاری نے دعوی کیا ہے کہ پاکستان حکومت کشمیر کے تنازعات کو حل کرنے کے لئے تجویز لانے کی تیاری کر رہی ہے۔ پاک وزیر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف پارٹی کابینہ میں ایک ہفتے کے اندر کشمیر تنازعہ کو حل کرنے کے لئے ایک تجویز پیش کرے گی۔ پاکستان اسٹیک ہولڈر کے مسئلہ پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ پاک وزیر نے دعوی کیا کہ یہ تجویز تیار کر لی گئی ہے اور جلد ہی اسے قبول بھی کر لیا جائے گا۔

بتا دیں کہ حکومت میں آنے کے بعد پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا بھی تھا کہ کشمیر مسئلہ کو سلجھانا ان کی ترجیحات میں شامل ہے، لیکن اس مسئلہ کو دونوں فریق مذاکرات کے ذریعے ہی سلجھائیں گے۔ انہوں نے کشمیر کو ہندوستان اور پاکستان کا باہمی مسئلہ بھی بتایا تھا۔

Loading...

انہوں نے کہا تھا کہ ہندوستان اور پاکستان کو بات چیت کر کشمیر کے مسئلے کو حل کرنا چاہئے۔ ہندوستان کو بلوچستان میں جاری تنازعہ کے لئے قصوروار اور کشمیر کے لئے پاکستان کو قصوروار ماننے سے مسئلہ کشمیر کو حل نہیں کیا جا سکتا۔ اگر ہندوستان ایک قدم دوستی کے لئے آگے بڑھاتا ہے تو پاکستان دو قدم آگے بڑھائے گا۔

Loading...