اپنا ضلع منتخب کریں۔

    ’افغانستان کے اندر ٹی ٹی پی پر حملہ کریں گے، طالبان نے جواب دیا ’ملک بغیر مالک کے نہیں‘

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے بھی عسکریت پسندوں کے خلاف براہ راست کارروائی کا اشارہ دیا۔

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے بھی عسکریت پسندوں کے خلاف براہ راست کارروائی کا اشارہ دیا۔

    ٹی ٹی پی کی جانب سے پاکستان کے ساتھ جنگ ​​بندی ختم کرنے کے اعلان کے بعد پاکستان میں حال ہی میں دہشت گردی کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ خاص طور پر شمالی خیبر پختونخواہ اور بلوچستان میں حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • PAKISTAN
    • Share this:
      طالبان حکومت نے پیر کے روز افغانستان میں ٹی ٹی پی کی موجودگی سے متعلق پاکستانی وزیر کے بیان کی سختی سے مخالفت کی اور کہا کہ اس سے دونوں ممالک کے درمیان اچھے تعلقات کو نقصان پہنچتا ہے۔ حکومت نے ایک بیان میں کہاکہ وزارت قومی دفاع افغانستان میں ٹی ٹی پی کی موجودگی اور افغانستان کے اندر ان کے ممکنہ حملے کے بارے میں پاکستانی وزیر داخلہ کی حالیہ تقاریر کو اشتعال انگیز اور بے بنیاد سمجھتی ہے۔

      افغان حکومت نے کہا کہ پاکستانی وزیر کے بیان سے دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان اچھے تعلقات کو نقصان پہنچتا ہے اور کہا کہ ٹی ٹی پی کے مراکز پاکستان میں ہیں۔ یہ ردعمل اس وقت سامنے آیا جب پاکستان کے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے ایک پاکستانی نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر کابل نے انہیں ختم کرنے کے لیے کارروائی نہیں کی تو اسلام آباد افغانستان میں ٹی ٹی پی کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

      رانا نے کہا کہ جب یہ مسائل پیدا ہوتے ہیں تو ہم سب سے پہلے افغانستان سے کہتے ہیں کہ ہمارے اسلامی برادر ملک ان ٹھکانوں کو ختم کریں اور ان افراد کو ہمارے حوالے کریں، لیکن اگر ایسا نہیں ہوا تو جو آپ نے ذکر کیا ہے وہ ممکن ہے۔

      یہ بھی پڑھیں: کابل میں میں فوجی ہوائی اڈے کے باہر دھماکہ، کئی لوگوں کے مارے جانے کا اندیشہ

      طالبان کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ کابل اور اسلام آباد کے درمیان کسی بھی قسم کے خدشات اور مسائل کو افہام و تفہیم سے حل کیا جانا چاہیے۔ حکومتی بیان میں مزید کہا گیا کہ افغانستان اپنے مالک کے بغیر نہیں ہے، ہمیشہ کی طرح ہم اپنے وطن کی علاقائی سالمیت اور آزادی کے دفاع کے لیے تیار ہیں اور یہ بات قابل ذکر ہے کہ ہمارے پاس اپنے ملک کے دفاع اور حفاظت میں کسی سے بھی بہتر تجربہ ہے۔

      یہ بھی پڑھیں: گریٹر کیلاش 2 میں واقع نرسنگ ہوم میں لگی بھیانک آگ، دو لوگوں کی جل کر موت، 6 کو کیا ریسکیو



      وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے بھی عسکریت پسندوں کے خلاف براہ راست کارروائی کا اشارہ دیا اگر طالبان حکومت ٹی ٹی پی پر لگام لگانے میں ناکام رہتی ہے۔ ٹی ٹی پی کی جانب سے پاکستان کے ساتھ جنگ ​​بندی ختم کرنے کے اعلان کے بعد پاکستان نے حال ہی میں دہشت گردی کے واقعات میں تیزی سے اضافہ دیکھا ہے، خاص طور پر شمالی خیبر پختونخواہ اور بلوچستان میں۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: