ہوم » نیوز » عالمی منظر

ایکسکلوزیو: پاک مقبوضہ کشمیرکی تنظیم جے کے ایل ایف نےپاکستانی فوج کا کیا پردہ فاش

جموں وکشمیرلبریشن فرنٹ کےلیڈرحق نوازخان نےایک ویڈیوجاری کرکے پاکستان کی قلعی کھولی ہے۔

  • Share this:
ایکسکلوزیو: پاک مقبوضہ کشمیرکی تنظیم جے کے ایل ایف نےپاکستانی فوج کا کیا پردہ فاش
پاک مقبوضہ کشمیرکی تنظیم جے کے ایل ایف نےپاکستانی فوج کا کیا پردہ فاش

پاکستان ایک بارپھردنیا کے سامنے بے نقاب ہوگیا ہے۔ پاکستان ہمیشہ یہ دعویٰ کرتا رہا ہے کہ اس کےقبضے والے کشمیر (پاک مقبوضہ کشمیر) میں سب خوشحال ہیں۔ اس کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ پاکستان کبھی بھی سیزفائرکی خلاف ورزی نہیں کرتا۔ اب پاک مقبوضہ کشمیر سےاٹھی ایک آوازنے پاکستانی فوج کے بے رحم چہرے اوروہاں کی حکومت کی جھوٹی باتوں کا پردہ فاش کردیا ہے۔


جموں وکشمیرلبریشن فرنٹ کےلیڈرحق نوازخان نےایک ویڈیوجاری کرکے پاکستان کی قلعی کھولی ہے۔ حق نوازخان نےایک ویڈیومیں کہا ہےکہ اخنورسےلے کرلیپا ویلی تک کے علاقے میں جتنی باربھی گولی باری ہوئی، اس میں 90 فیصدی معاملات میں پاکستان نے پہل کی اورسیزفائرکی خلاف ورزی کی ہے۔  حق نوازکے مطابق پاکستان کی فوج صبح 3-2 گولےداغ کرخاموش ہوجاتی ہےاورپھر ہندوستانی فوج کی جوابی کارروائی میں مقامی لوگ مارے جاتے ہیں۔ پاک مقبوضہ کشمیرکے پاس رہنے والےلوگ پاکستانی فوج کے رویے سے ناراض ہیں، لیکن خوف کی وجہ سے کچھ نہیں کہہ پاتے۔




یہ ہے حق نوازخان کا دعویٰ

حق نوازخان نے سرحد کےدونوں طرف سے ہورہی اموات کےلئےصرف اورصرف پاکستان کوذمہ دارٹھہرایا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا ہےکہ پاکستان کی فوج نےسرحد پرلوگوں کے گھروں پرتوپیں لگا رکھی ہیں۔ حق نوازخان نےکہا  'یہ لوگوں کا خیال ہے، لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ جتنی بھی فائرنگ ہوتی ہے، نقصان ہوتا ہے۔ اس میں زیادہ تریعنی 90 فیصد واقعات ایسے ہیں کہ پاکستان کی طرف سے فائرنگ ہوتی ہے اوراس کے جواب میں ہندوستان اس طرف فائرکرتا ہے'۔  انہوں نےکہا 'ہوتا یہ ہےکہ پاکستان آرمی کی جوتوپیں ہیں، وہ زیادہ آبادیوں میں لگائی ہوئی ہیں اورجب بھی کوئی گولہ یہاں سےنکلتا ہےتواسی ڈائریکشن میں انڈیا والے فائرنگ شروع کردیتے ہیں'۔
First published: Aug 28, 2019 07:51 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading