உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پاکستان میں ہوگی اقتدار کی تبدیلی ، کیوں خطرے میں PM عمران خان کی کرسی؟ جانئے وجہ

    پاکستان میں ہوگی اقتدار کی تبدیلی ، کیوں خطرے میں PM عمران خان کی کرسی؟ جانئے وجہ ۔ فائل فوٹو ۔

    پاکستان میں ہوگی اقتدار کی تبدیلی ، کیوں خطرے میں PM عمران خان کی کرسی؟ جانئے وجہ ۔ فائل فوٹو ۔

    No Confidence Motion against PM Imran Khan: پاکستان میں وزیر اعظم عمران خان (PM Imran Khan) کی الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے ۔ ملک میں مہنگائی سمیت کئی محاذ پر ناکام عمران خان سرکار کے خلاف پاکستان کی پارلیمنٹ (National Assembly) میں عدم اعتماد کی تحریک لانے کی تیاری کی جارہی ہے ۔

    • Share this:
      اسلام آباد : پاکستان میں وزیر اعظم عمران خان (PM Imran Khan) کی الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے ۔ ملک میں مہنگائی سمیت کئی محاذ پر ناکام عمران خان سرکار کے خلاف پاکستان کی پارلیمنٹ (National Assembly) میں عدم اعتماد کی تحریک لانے کی تیاری کی جارہی ہے ۔ جمعہ کو اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک  (No Confidence Motion) لانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

      اپوزیشن پارٹیوں کے اس اتحاد میں بلاول بھٹو کی پاکستان پیپلز پارٹی ، نواز شریف کی پاکستان مسلم لیگ اور عمران خان سرکار میں ساتھی پارٹیاں متحدہ قومی موومنٹ اور پاکستان مسلم لیگ بھی شامل ہیں ۔ یہ سبھی پارٹیاں عمران خان سرکار سے ناراض بتائی جارہی ہیں ۔

      نواز شریف دوڑ میں شامل نہیں

      ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر عمران خان کو وزیر اعظم کی کرسی گنوانی پڑتی ہے تو اس صورت میں پاکستان پیپلز پارٹی کے آصف علی زرداری کو اگلے وزیر اعظم کے طور پر دیکھا جاسکتا ہے ۔ وہیں سابق وزیر اعظم نواز شریف اس ریس میں شامل نہیں ہے ۔ پاکستان مسلم لیگ نواز کی وائس پریسیڈنٹ مریم نواز نے حال ہی میں کہا کہ اگر اپوزیشن بھی سرکار کی طرح برتاو کرے گی تو اپوزیشن سے بھی عوام کا بھروسہ ایک دن اٹھ جائے گا ۔

      دراصل گزشتہ ہفتہ وزیر اعظم عمران خان نے یہ اعتراف کیا تھا کہ وہ الیکشن میں کئے گئے وعدوں کو لاگو کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکے ۔ پاکستان کی نیوز ایجنسی ڈان کی ایک رپورٹ کے مطابق عمران خان نے اس کیلئے سسٹم پر ٹھیکرا پھوڑا ہے ۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ سسٹم کی خامیوں کی وجہ سے وہ ملک میں ضروری تبدیلی نہیں لاپائے ۔

      ادھر پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ وزیر اعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پارلیمنٹ میں پیش کریں گے ۔ پی ڈی ایم کے چیف مولانا فضل الرحمان نے جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے عدم اعتماد کی تحریک لانے کا اعلان کیا ہے ، کیونکہ ہم ایسا کرنا چاہتے ہیں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: