اپنا ضلع منتخب کریں۔

    ہندوستان، پاکستان کے وجود کے لئے سب سے بڑا خطرہ: شاہد خاقان عباسی

    شاہد خاقان عباسی ۔ فائل فوٹو

    شاہد خاقان عباسی ۔ فائل فوٹو

    اقوام متحدہ۔ پاکستان کے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے نیویارک میں ہندوستان کو پاکستان کے وجود کے لئے سب سے بڑا خطرہ بتایا ہے۔

    • Share this:
      اقوام متحدہ۔ پاکستان کے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے نیویارک میں ہندوستان کو پاکستان کے وجود کے لئے سب سے بڑا خطرہ بتایا ہے۔ یہاں جب ایک انٹرویو کے دوران عباسی سے پوچھا گیا کہ کیا انہیں لگتا ہے کہ ہندوستان پاکستان کے وجود کے لئے خطرہ ہے؟ عباسی نے کہا کہ دہشت گردی پوری دنیا کے لئے بڑا خطرہ ہے۔ ہندوستان اور ہمارے درمیان تین جنگیں ہوئیں، ہمیں ہر بار ہندوستان سے خود کو بچانا پڑا۔ یہ سبھی جانتے ہیں کہ ہندوستان کے پاس جوہری طاقت ہے، ایسے میں ہمیں ہندوستان سے خطرہ ہے۔

      اس سے قبل بھی امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ذریعہ جنگ زدہ افغانستان میں ہندوستان کو بڑا رول ادا کرنے سے متعلق مشورہ کے پیش نظر پاکستان امریکہ سے اپنا اعتراض درج کرا چکا ہے۔

      پاکستان کی خارجہ سیکرٹری تہمينہ جنجوعہ نے کہا کہ پاکستان کے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے نیویارک میں ہو رہے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 72 ویں اجلاس سے الگ بدھ کو امریکی نائب صدر مائیک پنس سے ملاقات کی تھی اور امریکہ کی افغانستان پالیسی اور ہندوستان کی افغانستان میں بڑا رول ادا کرنے کے تئیں ٹرمپ کی وکالت کرنے پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔ 21 اگست کو ٹرمپ نے افغانستان اور جنوبی ایشیا پالیسی کا اعلان کیا تھا۔ اس اعلان کے بعد پاکستان اور امریکہ کی سطح کی یہ پہلی میٹنگ تھی۔ ٹرمپ نے اپنے اس اعلان میں پاکستان کو خبردار کیا تھا کہ وہ دہشت گردی کی حمایت دینا بند کرے نہیں تو اس کے نتائج بہت ہی خوفناک ہوں گے۔ ٹرمپ نے اس وقت جنگ زدہ افغانستان میں ہندوستان کے بڑے رول کی حمایت کی تھی۔
      First published: