اسلام آباد: پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان (PM Imran Khan) کی مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ پاکستانی میڈیا (Pakistan Media) کی کئی رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ عدم اعتماد کی تحریک (No Confidence Motion) پر ہونے والی ووٹنگ کے بعد ان کی حکومت کا گرنا طے ہے۔ اس درمیان خبر آرہی ہے کہ برسراقتدار پاکستان تحریک انصاف (PTI) کے کم از کم 50 وزیر لاپتہ ہوگئے ہیں، جو کہ لوگوں کے درمیان نظر نہیں آرہے ہیں۔
پاکستانی اخبار، ’دی ایکسپریس ٹریبیون‘ کی رپورٹ کے مطابق، 50 سے زیادہ وفاقی اور صوبائی وزراء کو عوامی مقام پر نہیں دیکھا گیا ہے۔ اس اخبار نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ لاپتہ وزراء میں سے 25 وفاقی اور صوبائی مشیر اور خصوصی معاون ہیں، جبکہ ان میں سے 4 ریاست کے وزیر ہیں، 4 مشیر ہیں اور 19 خصوصی معاون ہیں۔
حالانکہ وفاقی سطح پر پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کو ابھی بھی اپنے وزراء کی حمایت حاصل ہے۔ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر اطلاعات فواد چودھری، وزیر توانائی محمد اظہر، وزیر دفاع پرویز کھٹک اور داخلی امور کے وزیر شیخ رشید ان وزراء میں شامل ہیں، جو پاکستانی وزیر اعظم کا بچاو کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔
فضیحت سے بچنے کی کوشش میں عمران خان، کل اسلام آباد ریلی میں دے سکتے ہیں استعفیٰ
اس درمیان وزیر اعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد تحریک کی تجویز 28 مارچ تک کے لئے ملتوی ہونے کے بعد پاکستان تحریک انصاف نے اپنے معاونین کو لبھانے کی کوششیں تیز کردی ہیں۔ اے آر وائی نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ متحدہ قومی موومنٹ-پاکستان (MQM-P) کا ایک نمائندہ وفد آج پاکستانی وزیر اعظم کے ساتھ میٹنگ کر سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔
او آئی سی میں Kashmir پربیان دے کرکیا غلطی کرگئے تھے چینی وزیرخارجہ؟ جے شنکر نے کہی یہ بڑی بات
اس سے پہلے جمعرات کو پی ٹی آئی لیڈروں نے متحدہ قومی موومنٹ لیڈروں سے بھی ملاقات کی تاکہ انہیں منایا جاسکے کہ وہ حکومت میں لوٹ آئیں اور ووٹنگ کے دن قومی اسمبلی میں پاکستانی وزیر اعظم کی حمایت میں ووٹنگ کریں۔
پاکستان کی قومی اسمبلی میں کل 342 اراکین ہیں، جس میں اکثریت کا اعدادوشمار 172 ہے۔ پی ٹی آئی کی قیادت والی اتحادی حکومت کے پاس 179 اراکین کی حمایت ہے، جس میں عمران خان کی پارٹی PTI کے 155 اراکین اور 4 اہم اتحادی ایم کیو ایم-پی، پی ایم ایل-کیو، بلوچستان عوامی پارٹی، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس بالترتیب 7, 5, 5 اور تین اراکین ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔