ہوم » نیوز » عالمی منظر

پاکستان کے وزیر اعظم عمران کو ستا رہا ہے ڈر، پھر سے سرجیکل اسٹرائک کر سکتا ہے ہندوستان

عمران نے ٹویٹ کر ہندوستان پر الزام لگایا ہے کہ جموں وکشمیر میں جاری ہندوستانی فوج کے آپریشن کے بعد اس بات کا پورا اندیشہ ہے کہ پاکستان کے خلاف جنگ شروع ہو سکتی ہے۔

  • Share this:
پاکستان کے وزیر اعظم عمران کو ستا رہا ہے ڈر، پھر سے سرجیکل اسٹرائک کر سکتا ہے ہندوستان
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان: تصویر: اے پی

 اسلام آباد۔ جموں وکشمیر  (Jammu Kashmir) میں دہشت گردی کے پوسٹر بوائے برہان وانی (Burhan Wani) کی جگہ لینے والے حزب المجاہدین کمانڈر ریاض نائیکو (Riyaz naikoo) کی موت کے بعد اب پاکستانی وزیر اعظم عمران خان (Imran Khan)  کو پھر سے سرجیکل اسٹرائک کا ڈر ستانے لگا ہے۔ عمران نے ٹویٹ کر ہندوستان پر الزام لگایا ہے کہ جموں وکشمیر میں جاری ہندوستانی فوج کے آپریشن کے بعد اس بات کا پورا اندیشہ ہے کہ پاکستان کے خلاف جنگ شروع ہو سکتی ہے۔



عمران نے ٹوئٹر پر لکھا ’’ جنوبی ایشیا میں امن اور سیکورٹی کو ہندوستان کے ذریعہ جوکھم میں ڈالے جانے سے پہلے عالمی برادری کو ضرور ہی کارروائی کرنی چاہئے‘۔ کشمیر میں دہشت گردوں کے حالیہ تشدد کو عمران نے مقامی واقعہ قرار دیا اور کہا کہ اس میں پاکستان کا کوئی رول نہیں ہے۔ عمران خان نے بدھ کو دعویٰ کیا کہ ہندوستان موجودہ کشیدگی کا استعمال کر کے ( سرحد پار سے دہشت گردوں کی) دراندازی کے بہانے ان کے ملک کے خلاف مہم چھیڑ سکتا ہے۔


دراصل، ہندوستان نے کہا تھا کہ کشمیر میں بدامنی کے پیچھے پاکستان کا ہاتھ ہے جس پر دونوں ملکوں کے درمیان زبانی جنگ تیز ہو گئی ہے۔ عمران کا دعویٰ ہے کہ کشمیر میں جاری تشدد ہندوستان کا مقامی معاملہ ہے اور پاکستان کا اس سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ انہوں نے ایک بار پھر سے ہندوستان کی حکمراں پارٹی بی جے پی پر ان پالیسیوں پر چلنے کا الزام لگایا ہے جو جنوبی ایشیا میں امن کو جوکھم میں ڈال سکتے ہیں۔
First published: May 07, 2020 02:04 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading