ہوم » نیوز » عالمی منظر

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی: عمران خان نےاہلیہ بشریٰ کودیا کشمیر پرنفرت آمیزخطاب کا کریڈٹ

پاکستان کےنیوزچینل 24 نیوزنےعمران خان کی میڈیا سے بات چیت کا ایک ویڈیویوٹیوب چینل پرشیئرکیا ہے، جس میں عمران خان اقوام متحدہ میں کشمیرموضوع پرخطاب کےلئے اپنےملک کےلوگوں کےساتھ ہی اہلیہ بشری بی بی کوبھی کریڈٹ دے رہےہیں۔

  • Share this:
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی: عمران خان نےاہلیہ بشریٰ کودیا کشمیر پرنفرت آمیزخطاب کا کریڈٹ
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان۔

اسلام آباد: پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نےاقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں کشمیر موضوع پراپنی تقریرکےلئےاہلیہ بشریٰ بیگم کا خاص طورپرشکریہ ادا کیا ہے۔ عمران خان اتواردیرشام امریکہ دورے سے اسلام آباد لوٹے۔ اس دوران ایئرپورٹ پرانہوں نے میڈیا کے سوالوں کا جواب دیا۔ پاکستانی وزیراعظم نےکہا 'جس طرح سے آپ نے ہمارے لئے دعائیں کیں کہ ہم کشمیرکا موضوع اقوام متحدہ میں بہتر طریقے سے رکھ سکیں، میں پوری قم کا شکریہ اداکرتا  ہوں'۔ واضح رہے کہ ہندوستان نے عمران خان کے خطاب کو نفرت آمیز خطاب قرار دیا ہے۔


پاکستان کےنیوزچینل 24 نیوزنےعمران خان کی میڈیا سے بات چیت کا ایک ویڈیویوٹیوب چینل پرشیئرکیا ہے، جس میں عمران خان اقوام متحدہ میں کشمیرموضوع پرخطاب کے لئے اپنےملک کے لوگوں کے ساتھ ہی اہلیہ بشری بی بی کوبھی کریڈٹ دے رہے ہیں۔ ویڈیو میں پاکستانی وزیراعظم کہہ رہے ہیں 'بشریٰ بیگم آپ نے میرا حوصلہ بڑھایا۔ میرے لئے بہت دعائیں کیں، اس کے لئے آپ کا شکریہ'۔

First published: Sep 30, 2019 05:32 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading