ہوم » نیوز » عالمی منظر

پاک وزیراعظم عمران خان نے ڈونلڈ ٹرمپ کو کیا فون، پھر سے رویا کشمیر کا رونا

  • Share this:
پاک وزیراعظم عمران خان نے ڈونلڈ ٹرمپ کو کیا فون، پھر سے رویا کشمیر کا رونا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اورپاکستان کے وزیرعمران خان بات چیت کرتےہوئے۔ فائل فوٹو(تصویر:اے ایف پی)۔

کشمیر سے آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد اب وہاں عام زندگی معمول کے مطابق ہو گئی ہے۔ حالات پہلے سے مسلسل بہتر ہو رہے ہیں۔ ہر کوئی شخص کشمیر میں بدلی فضا کیلئے مودی حکومت کی تعریف کررہا ہے۔ دنیا کے زیادہ تر ممالک نے اور خود ہندستان نے کہا ہے کہ کشمیر ایک اندرونی معاملہ ہے۔  اس کے باوجود پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان ابھی بھی کشمیر مسئلے کو ہر جگی اٹھانے کی کوشش میں لگے ہیں۔ اسی سلسلے میں جمعرات کو  انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بات چیت کی۔


پاکستان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے اس بات پر زور دیا کہ صدر ٹرمپ کو کشمیر مسئلے کے پر امن حل کیلئے اپنی کوششوں کو جاری رکھنا چاہئے۔ اس دوران انہوں نے کشمیر پر ان کی ثالثی کی پیشکش کی سراہنا کی۔ ۤپ کو بتادیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ کئی مرتبہ ہندستان اورپاکستان کے درمیان کشمیر مسئلے کو سلجھانے کیلئے ثالثی کی پیشکش کی ہے لیکن ہر مرتبی امریکی انتظامیہ اس بات کو بھ ی دہراتا رہا ہے کہ کشمیر ہندستان کا اندرونی مسئلہ ہے۔


عمران خان نے ڈونلڈ ٹرمپ سے افغان کے امن مذاکرات پر بھی بات۔چیت کی۔ دونوں لیڈران نے مانا کہ افغانستان میں  مغربی مغویوں کی رہائی ایک مثبت اقدام تھا۔ بتادیں کہ منگل کے روز دو مغویوں کو رہا کیا گیا تھا۔ یہ دونوں کابل کی ایک یونیورسٹی میں پروفیسر تھے۔ رہائی کے بعد انہیں امریکی فوج کے حوالے کردیا گیا۔

First published: Nov 22, 2019 08:05 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading