உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    شراب کے ساتھ پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کے بیٹے کی گرفتاری، افسران سے بولا موسیٰ جانتے ہو کون ہوں میں؟

     واضح رہے کہ پاکستان میں شراب کی فروخت اور استعمال دونوں غیر قانونی ہیں۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں شراب کی فروخت اور استعمال دونوں غیر قانونی ہیں۔

    Pak PM Imran Khan step son Arrested For Possession Of Liquor: مقدمہ درج ہونے کے فوراً بعد پنجاب پولیس کے سربراہ کو اعلیٰ حکام کی جانب سے کالز آنے لگیں۔ حالانکہ پولیس نے مزید کوئی قانونی کارروائی نہیں کی اور انہیں چند گھنٹوں کی حراست کے بعد چھوڑ دیا۔ واضح رہے کہ پاکستان میں شراب کی فروخت اور استعمال دونوں غیر قانونی ہیں۔

    • Share this:
      لاہور: پاکستان (Pakistan) کے وزیراعظم عمران خان (PM Imran Khan) کے سوتیلے بیٹے سمیت 3 افراد کو پولیس نے شراب رکھنے کے الزام میں حراست میں لے لیا۔ حالانکہ اعلیٰ حکام کے حکم کے بعد انہیں رہا کر دیا گیا۔ اس معاملے میں درج ایف آئی آر کے مطابق موسی مانیکا اور اس کے 3 دوستوں کی کار سے شراب برآمد ہوئی تھی۔ لاہور پولیس Lahore Police) نے منگل کو یہ اطلاع دی۔دراصل موسیٰ مانیکا عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی کے بیٹے ہیں جو ان کی پہلی شادی سے ہیں۔ موسیٰ اپنے دو دوستوں کے ساتھ سفر کر رہے تھے۔ اس دوران پولیس نے انہیں لاہور کے قذافی اسٹیڈیم Gaddafi Stadium کے قریب سے گاڑی میں شراب رکھنے پر حراست میں لے لیا۔

      لاہور پولیس کے ایک اہلکار نے خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کو بتایا کہ موسیٰ سمیت ان تینوں نوجوانوں کو اعلیٰ حکام کے احکامات کے بعد ضروری قانونی کارروائیاں مکمل کرنے کے بعد اسی دن رہا کر دیا گیا۔ پولیس افسر کا کہنا تھا کہ جب موسیٰ کو شراب کے ساتھ پکڑا گیا تو اس نے وہاں موجود سکیورٹی اہلکاروں کو ڈرایا اور انجام بھگتنے کی دھمکی دی اور کہا کہ میں پاکستان کے وزیراعظم کا بیٹا ہوں۔

      مقدمہ درج ہونے کے فوراً بعد پنجاب پولیس کے سربراہ کو اعلیٰ حکام کی جانب سے کالز آنے لگیں۔ حالانکہ پولیس نے مزید کوئی قانونی کارروائی نہیں کی اور انہیں چند گھنٹوں کی حراست کے بعد چھوڑ دیا۔ واضح رہے کہ پاکستان میں شراب کی فروخت اور استعمال دونوں غیر قانونی ہیں۔

      اس سے قبل گزشتہ ہفتے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے درمیان اختلافات چل رہے ہیں۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: