سلامتی کونسل سے ملا جھٹکا تو عمران خان نے دنیا کو دکھایا ہندوستان کے نیوکلیائی بم کا ڈر

عمران خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جس طرح سے کشیدگی بنی ہوئی ہے اس کے بعد ہندوستان کے نیوکلیائی ہتھیاروں پر دنیا کو سنجیدگی سے غور کرنا چاہئے۔

Aug 18, 2019 05:07 PM IST | Updated on: Aug 18, 2019 05:07 PM IST
سلامتی کونسل سے ملا جھٹکا تو عمران خان نے دنیا کو دکھایا ہندوستان کے نیوکلیائی بم کا ڈر

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان: فائل فوٹو۔

جموں وکشمیر میں آرٹیکل 370 ہٹائے جانے کے بعد سے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کی صورت حال برقرار ہے۔ کشمیر معاملہ پر نیوکلیائی حملہ کی گیدڑ بھبکی کے ایک دن کے بعد اب پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے عالمی برادری کو ہندوستان کے نیوکلیائی ہتھیاروں کا خوف دکھایا ہے۔

عمران خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جس طرح سے کشیدگی بنی ہوئی ہے اس کے بعد ہندوستان کے نیوکلیائی ہتھیاروں پر دنیا کو سنجیدگی سے غور کرنا چاہئے۔ یہ ایک ایسا مسئلہ ہے جو نہ صرف کسی خاص خطہ کے لئے خطرہ ہے بلکہ دنیا کو بھی متاثر کرتا ہے۔

Loading...

عمران خان کا یہ ٹویٹ اس بیان کے بعد آیا ہے جب انہوں نے ہندوستان کے ذریعہ کسی بھی چیلنج کا سامنا کرنے کے لئے فوج سے پوری طرح سے تیار رہنے کو کہا تھا۔

Loading...